🌹 - |[ اپنے بچوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں سلام کہلوائیں اور اس کی عادت ڈالیں ... ]|

👈 یسار کہتے ہیں میں ثابت بنانی کے ساتھ جا رہا تھا، وہ بچوں کے پاس سے گزرے تو انہیں سلام کیا، ثابت نے (اپنا واقعہ بیان کرتے ہوئے) کہا: میں انس رضي الله عنه کے ساتھ (جا رہا) تھا وہ بچوں کے پاس سے گزرے تو انہوں نے سلام کیا، پھر انس رضي الله عنه نے (اپنا واقعہ بیان کرتے ہوئے) کہا :

”میں رسول ﷲ صلی ﷲ علیه وسلم کے ساتھ تھا، آپ بچوں کے پاس سے گزرے تو انہیں سلام کیا.“

👈 بچوں کو سلام کرنے کے کئی فائدے : ➀ سلام کرنے والے میں تواضع کا اظہار ہوتا ہے۔ ➁ بچوں کو اسلامی آداب سے آگاہی ہوتی ہے۔ ➂ سلام سے ان کی دلجوئی بھی ہوتی ہے۔ ➃ ان کے سامنے سلام کی اہمیت و فضیلت واضح ہوتی ہے۔ ➄ وہ اس سے باخبر ہوتے ہیں کہ یہ سنت رسول ﷺ ہے جس پر عمل کرنا بہت اہم ہے۔

🗒️ - |[ سنن الترمذي : ٢٦٩٦، صحيح ]|

👈 فقيه الأمة، شیخ محمد بن صالح العثيمين رحمه الله تعالى فرماتے ہیں :

"بچـے ســـلام کرنے کو پسند کرتے ہیں، اور اس سے خوش ہوتے ہیں، اور کبھی کبھی تو وہ اس سلام کرنے والے کو ہمیشہ یاد رکھتے ہیں، پس ہم پر یہ ضروری ہے کہ جب بھی ہم بچــوں کے پاس سے گزریں جب وہ بازار میں کھیل رہے ہو یا بیٹھے ہوئے کچھ خرید رہے یا بیچ رہے ہو، یا ایسا کچھ بھی کر رہے ہو ، تو ہم ان پر ســـلام کریں۔"

🗒️ - |[ شرح رياض الصالحين : ٤١٨/٤ ]| 🌷 اسلامک میسج سروس 🌷

7
$
User's avatar
@Readcashian posted 3 years ago

Comments

This is really much interesting. we should do this

$ 0.00
3 years ago

I don't understand your language

$ 0.00
3 years ago

Ohhh damn.. Its ok you can vist my other articles..its in english .😂😂

$ 0.00
3 years ago

Ok 😀😀😀

$ 0.00
3 years ago