🌷من هــــم خيــــرُ الناس؟

لوگــــوں میں سب سےبہترکون ہیں؟

🍀رســــول الله ﷺ نے فرمایا:       ➊خيركــــم من تعلم القرآن وعلمه
🌿تم میں سے بہتر وہ ہے جس نے قرآن سیکھا اور سکھایا۔ 📙صحيح البخاری:5027

➋خياركــــم أحاسنكم أخلاقا
🌿تم میں بہتر وہ ہیں جن کے اخلاق تم میں سب سے بہتر ہیں۔ 📙 صحيح البخاری:6035

➌خيركــــم أحسنكم قضاء أي عند رد القرض. 🌿تم میں بہتر وہ ہیں جو تم میں ادائیگی میں سب سے بہتر ہیں۔ 📙 صحيح البخاری::2305

➍خيركــــم من يُرجى خيره ويُؤمٓن شره 🌿 تم میں بہتر وہ ہیں جن سے خیر کی امید کی جائے اور ان کے شر سے امان ہو۔ 📙 صحيح الترمذی:2263

➎خيركــــم خيركم لأهله 🌿 تم میں بہتر وہ ہیں جو اپنے گھر والوں کے لئے اچھے ہیں۔ 📙صحيح ابن حبان:4177

➏خيركــــم من أطعم الطعام وردَّ السلام
🌿تم میں بہتر وہ ہیں جو کھانا کھلاتے ہیں اور سلام کا جواب دیتے ہیں۔ 📙 صحيح الجامع:3318

➐خياركــــم ألينُكم مناكب في الصلاة ) أي: يفسح لمن يدخل الصف في الصلاة . 🌿تم میں بہتر وہ ہیں جو نماز میں کندھے نرم رکھیں یعنی: جو نماز کے دوران صف میں داخل ہو اس کو جگہ دیں۔ 📙 الترغيب والترهيب:234/1       ➑خيــــر الناس من طال عمره وحسن عمله 🌿 تم میں بہتر وہ ہے جس کی عمر لمبی ہو اور اس کا عمل نیک ہو۔ 📙 صحيح الجامع:3297

➒خيــــر الناس أنفعهم للناس
🌿 لوگوں میں سب سے بہتر وہ ہیں جو لوگوں کو سب سے زیادہ فائدہ دینے والے ہیں 📙صحيح الجامع:3289

➓خيــــرالأصحاب عند الله خيــــركم لصاحبه، وخيــــر الجيران عند الله خيــــركم لجاره 🌿اللہ کے ہاں سب سے بہتر ساتھی وہ ہے جو اپنے ساتھی کے لئے بہترین ہے اور اللہ کے ہاں سب سے بہتر ہمسایہ وہ ہے جو اپنے ہمسائے کے لئے بہترین ہے۔ 📙صحيح الأدب المفرد/84   ⓫خيــــر النَّاس ذوالقلب المَخْمُوم واللِّسان الصَّادق قالوا : صدوق اللسان نعرفه ، فما مخموم القلب ؟ قال : 👈🏻هو النقي، التقي، لا إثم عليه، ولا بغي، ولا غل، ولا حسد 🌿لوگوں میں سب سے بہتر مخموم دل والے اور سچی زبان والے ہیں 🌿صحابہ نے کہا : سچی زبان تو ہم جانتے ہیں مخموم دل سے کیا مراد ہے؟ 👈🏻فرمایا: وہ (دل) جو صاف ، بچنے والا ، جس پر کوئی گناہ نہ ہو ، باغی نہ ہو ، نہ اس میں دھوکہ ہو اور نہ حسد۔ 📙صحيح الجامع:3291

🤲🏻جعلنــــي الله وإياكم منهم اللہ مجھے اور آپ کو ایسے لوگوں میں سے بنا دے آمین یا رب العالمین ═════════════𖣔

3
$
User's avatar
@Readcashian posted 4 years ago

Comments