🔊🔊

💕میں عام عورت نہیں مسلمان عورت ہوں،💕

ہاں تھوڑی نازک ہوں،کمزور بھی ہوں، مگر میں بےکار اور ناکارہ نہیں ہوں،بےراہرو اور آوارہ نہیں ہوں، 🔅خوشی ملتی ہے تو ہنستی ہوں، شکر ادا کرتی ہوں مگر اس نعمت پر کبھی اِتراتی نہیں ہوں ، 🔆اُداس ہوتی ہوں، روتی ہوں مگر مصیبت میں کبھی گھبراتی نہیں ہوں، ♻️میں مضبوط ایمان والی ہوں،میں آخرت میں اپنا مقام بنانے کے لیے آئی ہوں، (اس دنیا میں کسی خاص اور شاندار کام کرنے والے کا نام (گنیز بک آف دی ورلڈ) میں لکھا جاتا ہے،) (جب کہ میرا ذکر دنیا و آخرت کی بہترین کتاب قرآن الفرقان میں،(سورۃ النساء) میں آیا ہے،) میں قیمتی ہوں اس لیے تو (عورہ) چھپا کے رکھنے والی بنائی گئی ہوں، 💓جب قرآن میں میرا ذکر ہے تو میں عام نہیں ہو سکتی، میں اللّٰہ کی طرف سے خاص کام کے لیے آئی ہوں،مجھے کوئی انسان یا کسی کا برا روّیہ----،غلط نظریہ-----،کوئی طنز-----، تنقید-----،تہمت----- یا بہتان-----،کوئی نا محرم شخص یاکوئ بھرم،کوئی وہم،کسی شئے کی کمی یا کسی کی جدائی، توڑ نہیں سکتے، 🤍کیونکہ میں ان سے سیکھ کر آگے بڑھنا جانتی ہوں،پر امید رہنا میرے دین کا حصہ ہے، میرا مقصد اللّٰہ کی ذات کو خوش کرنا ہے،اسے راضی رکھنا ہے،مجھے نیکی کے کام کر کے آخرت کی تیاری کرنی یے میں تو جانے کے لیے آئی ہوں،میرا ہر رشتہ اور میری ہر خوشی یا غم سب امتحان ہیں، ❌یہ فضول کام لغو باتیں..،مایوسی..،تکبر یہ غیر اخلاقی فیشن....، یاجلنا.. کڑھنا....،چغلخوری....،غیبت... یہ سب میری شان کے خلاف ہیں، ☀️میں گھر سے باہر نکلتی ہوں تو خود کو چھپا کر تاکہ دیکھنے والی آنکھ بھی جھکی رہے اور زبان بھی جرأت نہ کرے،کیونکہ میں خاص ہوں، 🌺میں اچھی بیٹی ہوں، اپنے والدین پر رحم کرتی ہوں، مجھے کسی کی باتوں میں آ کر یا دنیا داری کی خاطر انکو کوئی دکھ کوئی دھوکہ نہیں دینا، ☘️میں اچھی بہن ہوں بھائی کی غیرت کا سر چشمہ ہوں، ❣️میں اچھی بیوی ہوں شوہر کی دلجوئی، محبت اور خدمت کرتی ہوں،شوہر کی کڑور کسیلی بات کو کڑوی دوائی سمجھ کر پی جاتی ہوں، ⚡میں اچھی ماں ہوں،بہترین معاشرے کی ضامن میں اپنی نسل کو دین اور دنیا کا پر وقار اور دین کا وفادار بنا کر جینا سکھاتی ہوں، 🍃میں مسلمان عورت ہوں،میں گھریلو مجاہدہ ہوں،روز شیطان سے،اپنے نفس سے،حالات سے جنگ کرتی ہوں، ✨پر ہمیشہ پُر امید رہتی ہوں کے میں مسلمان عورت ہوں بہت خاص ہوں،ہمت والی ہوں الحمد للہ

6
$
User's avatar
@Mishal. posted 4 years ago

Comments

wow niceyes we are brave

$ 0.00
4 years ago

I hope next time you could write in english so that I could read your article and share my opinions

$ 0.00
4 years ago

I have subscribed u please subscribe me back

$ 0.00
4 years ago

Sure my dear friend! I'm now your subscriber as well. Waiting for your next article

$ 0.00
4 years ago