مڈل کلاسئیے پاکستان میں دو قسم کے لوگ بڑے اطمینان سے ہیں‘ غریب اور امیر…… یہ جو درمیان والے ”مڈل کلاسیئے“ ہیں، صحیح بیڑا ان کا غرق ہوتاہے. یہ رکھ رکھاؤ سے لگ بھگ امیر لگتے ہیں لیکن حالت یہ ہوتی ہے کہ گھر میں آئے روز اس وجہ سے لڑائیاں ہوتی ہے کہ گھی اتنی جلدی کیسے ختم ہوگیا. ہمارے ہاں قابل رحم اور قابل نفرت بھی دو ہی طبقات ہیں‘ امیر اور غریب۔ امیر قابل نفرت ہے کیونکہ اس کے پاس پیسہ ہے اور غریب قابل رحم ہے کیونکہ اس کے پاس پیسہ نہیں۔ پاکستان کا بجٹ بھی انہی دو طبقات کو مدنظر رکھ کر بنایا جاتا ہے. گورنمنٹ بھی انہی دو طبقات پر نظر رکھتی ہے۔ درمیان میں جو سینڈوچ بنتا ہے وہ بیچارا مڈل کلاس ہے۔امیر لوگ اسے غریب سمجھتے ہیں اور غریب لوگ امیر۔ یہ مڈل کلاسیا کون ہوتاہے؟ اس کے پاس بظاہر امیروں والی ہر چیز ہوتی ہے لیکن سیکنڈ ہینڈ۔ اس کے پاس نسبتاً بہتر گھر ہوتا ہے لیکن کرائے کا۔ گاڑی ہوتی ہے لیکن بیس سال پرانی۔ گھر میں اے سی ہوتا ہے لیکن عموماً چلتا ائیر کولر ہی ہے۔ *کپڑے صاف ہوتے ہیں لیکن چلتے کئی کئی سال ہیں۔

  • گھر میں یو پی ایس ہوتا ہے لیکن اس کی بیٹری عموماً آدھا گھنٹہ ہی نکالتی ہے۔ اس کے پاس اچھا موبائل بھی ہوتا ہے لیکن استعمال شدہ۔ اس کے گھر میں ہر ہفتے پتلے شوربے والی مُرغی بنتی ہے۔ یہ اپنے بچوں کو پارک میں سیرو تفریح کے لیے لے کر جائے تو عموماً گھر سے اچھی طرح کھانا کھا کر نکلتا ہے۔ اس کے پاس اے ٹی ایم کارڈ تو ہوتا ہے لیکن کبھی پانچ سو ہزار سے زیادہ نکلوانے کی نہ ضرورت پڑتی ہے نہ ہمت۔ یہ دن رات کوئی ایسا بزنس کرنے کے ہوائی منصوبے بناتا ہے جس میں کوئی خرچہ نہ کرنا پڑے۔ اِس کی گاڑی صرف سردیوں میں بڑے کمال کی کولنگ کرتی ہے۔ "یہ جب بھی اپنے بیوی بچوں کو لے کر کسی فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ جاتا ہے چھ افراد کی ساری فیملی کے لیے تین کھانوں کا آرڈر دیتا ہے.
  • رشتے دار آسے امیر سمجھ اکثر اس سے ادھار مانگنے آجاتے ہیں یا کم از کم تحائف کی توقع ضرور رکھتے ہیں. یہ اپنی اوقات سے صرف 20فیصد اونچی زندگی گذارنے کی کوشش میں پستا رہتا ہے۔ اصل میں یہ غریبوں سے بھی بدتر زندگی گذار رہا ہوتا ہے۔
    *اس کی ساری زندگی کمیٹیاں ڈالنے اور بھگتانے میں گذر جاتی ہے۔ پاکستان میں امیروں اور غریبوں سے کہیں زیادہ تعداد مڈل کلاسیوں کی ہے لیکن یہ کسی کھاتے میں شمار نہیں ہوتے۔
5
$
User's avatar
@Hina posted 4 years ago

Comments

Aahaan nice post

$ 0.00
4 years ago

No one is poor by birth...

$ 0.00
4 years ago

good information about poverty today is no important for poorman only people give respect to the rich man

$ 0.00
4 years ago