♥آوارگی♥
یہ دل یہ پاگل دل میرا کیوں بجھ گیا آوارگی'
اس دشت میں اک شہر تھا وہ کیا ہوا؟ آوارگی......🌹
کل شب مجھے بے شکل کی آواز نے چونکا دیا'
میں نے کہا تُو کون ہے اُس نے کہا! آوارگی......🌹
اک اجنبی جھونکے نے جب پوچھا میرے غم کا سبب'
صحرا کی بھیگی ریت پر میں نے لکھا! آوارگی......🌹
یہ درد کی تنہائیاں یہ دشت کا ویراں سفر'
ہم لوگ تو اُکتا گئے اپنی سُنا آوارگی......🌹
کل رات تنہا چاند کو دیکھا تھا میں نے خواب میں'
محسن مجھے راس آئے گی شاید سدا آوارگی......🌹
Wow this is so amazing