مجھے بہت سی چیزیں سمجھ نہیں آتیں، جن میں سے ایک وہ محبت ہے جس میں چاہے جانے کا دعوی تو ہے پر مستقبل کی کوئی کمٹمنٹ نہیں ہے۔ یہ کیسے ممکن ہے کہ آپ کسی کو چاہیں پر اسکا ساتھ نہ چاہیں صرف کچھ عرصے ساتھ چلنے کا شوق پورا کرنا ہو ،وقت گزاری ہو ، دوستی کے نام پر محبت والے جذبات چاہیں ۔انسان ٹشو پیپرز تو ہوتے نہیں ایک استعمال کیا پھینک کر دوسرا نکال لیا۔ جب آپ کسی انسان کو option بننے کی دعوت دیتے ہیں تو درحقیقت آپ اسکی تذلیل کر رہے ہوتے ہیں ۔ جو سلوک جو عمل آپکو اپنے لئے برداشت نہیں وہ کسی اور کیلئے کیوں💔🥀🔥

1
$
User's avatar
@Samra46 posted 3 years ago

Comments

Like the post

$ 0.00
3 years ago