چند خوبصورت باتیں

0 17
Avatar for QAS786
Written by
3 years ago

انسان خطا کا پتلا ہے. ایک دن آتا ہے، ایک دن چلا جاتا ہے. جس دن آتا ہے، سمجھتا ہے کہ یہ دنیا میری ہے. اور جس دن جاتا ہے تو صرف ایک یاد بن کر رہ جاتا ہے.

دوستو! لوگ دنیا میں آتے ہیں اور ایک دن مر جاتے ہیں، لیکن انکے کہے ہوۓ الفاظ ہمیشہ زندہ رہتے ہیں. جیسے:

• ماں کے سوا کوئی وفادار نہیں ہو سکتا. اور غریب کا کوئی دوست نہیں ہو سکتا.

• آج بھی لوگ اچھی سوچ کو نہیں اچھی صورت کو ترجیح دیتے ہیں.

• عزت صرف پیسوں کی ہے انسان کی نہیں.

• درد ہمیشہ انہیں لوگوں سے ملتا ہے جنہیں ہم اپنا ہمدرد سمجھتے ہیں. اور یہ بھی حقیقت ہے کہ جب تک ہم کسی کے ہمدرد نہیں ہوجاتے، ہم درد سے، اور درد ہم سے جدا نہیں ہوتا۔

کتابوں میں لکھا ہے:

• اگر کوئی انسان بہت ہنستا ہے تو وہ اندر سے بہت اکیلا ہوتا ہے.

• اگر کوئی انسان بہت سوتا ہے تو وہ اندر سے اداس ہے.

• اگر کوئی انسان بہت روتا ہے تو وہ بہت معصوم ہے.

• جو کوئی اپنے کو مضبوط دکھاتا ہے اور روتا نہیں تو وہ اندر سے بہت کمزور ہے.

• اورہربات پر ناراض ہونے والا زندگی میں پیار کی کمی محسوس کرتا ہے.

• لوگوں کو سمجھنے کی کوشش کیجیے صاحب! زندگی کسی کا انتظار نہیں کرتی.

• لوگوں کو احساس دلائیے کہ آپ انکے لیے کتنے اہم ہیں اور آپ ان سے کتنا پیار کرتے ہیں.(احساس کے تذکرہ سے نہیں بلکہ محبت اور ہمدردی سے).

• اگر زندگی کو پانا ہو تو طریقے بدلیے ارادے نہیں کیونکہ جس کے پاس امید ہے وہ لاکھوں بار ہار کر بھی نہیں ہار سکتا.

• یہ حقیقت ہے! بادام کھانے سے اتنی عقل نہیں آتی جتنی دھوکہ کھانے سے آتی ہے.

• خوبصورت لوگ ہمیشہ اچھے نہیں ہوتے لیکن اچھے لوگ ہمیشہ خوبصورت ہوتے ہیں.

• بہترین انسان اپنی میٹھی زبان سے ہی پہچانے جاتے ہیں ورنہ اچھی باتیں تو دیواروں پر بھی لکھی جاتی ہیں.

• دنیا میں کوئی بھی کام ناممکن نہیں ہے، بس حوصلہ اور محنت چاہیے، اور

میرا یہ ماننا ہے کہ جسے بھلا نہ سکو اسے ہمیشہ معاف کر دینا چاہیے اور جسے معاف نہ کرسکو، اسے بھلا دینا ہی بہتر ہے.

جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1
$ 0.00

Comments