میرے دن کا بڑا حصہ ایک خاموش کمرے میں گزرتا ہے جسے میں بہت سارے سوالوں اور جوابات کی نظر کردیتی ہوں اس میں سے ایک سوال ہمیشہ میرے ذہن کو جکڑے رکھتا تھا کہ جب انسان گناہوں کی مستی سے تر زندگی گزارتا ہے تو بہت لوگ اسکے ہمراہ ہوتے ہیں مگر وہی انسان جب اللہ کی طرف رجوع کرنے لگتا ہے تو بہت سے لوگ اسکی زندگی سے اسکے گناہوں کی طرح جھڑ جاتے ہیں ایسا کیوں ہے؟مگر آج جب اللہ نے میرے ذہن کا زائچہ کھولا تو سمجھ آیا کہ اللّٰہ تو ہمشہ اپنے بندے سے پیار کرتا ہے پھر چاہے وہ جائے نماز پے بیٹھا اپنے رب کی پکار(اذان)کا انتظار کر رہا ہو یا دنیا میں مگن اسے بھلائے بیٹھا ہو۔ وہ اپنے بندے کی ہمشہ حفاظت کرتا ہے ہاں مگر حفاظت کے طریقے بدل دیتا ہے۔ جب انسان دنیا کی موج میں اسے بھلائے ہوئے ہوتا ہے وہ انسانوں کے ذریعے اسکی حفاظت کرتا ہے اسے اکیلا نہیں چھوڑتا ،پھر جب وہی بندہ اس سے ہی لو لگا لیتا ہے تو وہ معجزے کرتا ہے۔
2
$
@Noxiously
posted
4 years ago
What do you mean by big post