NationalT20Cup

10 69
Avatar for Dash
Written by
3 years ago

سندھ کی قیادت سرفراز احمد کے پاس ہے جنہیں پچھلے سال انہی دنوں قومی ٹیم کی قیادت سے محروم کر دیا گیا تھا- سرفراز احمد جن کی قیادت میں ٹیم ورلڈکپ سیمی فائنل میں رسائی سے صرف نیٹ ریٹ کم ہونے کے باعث محروم رہی تھی- ورلڈکپ کے بعد سری لنکا کے خلاف ہونے والی ون ڈے سیریز میں بھی قومی ٹیم نے فتح حاصل کی لیکن ٹی ٹونٹی سیریز میں کلین سویپ شکست نے سرفراز کو تینوں فارمیٹ میں قیادت سے محروم کر دیا تھا- پچھلے ایک سال سے سرفراز صرف ایک ٹی ٹونٹی ہی کھیل سکے ہیں- سندھ کی کوچنگ کے فرائض سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کے پاس ہیں جو اس سے قبل ویمن کرکٹ کے علاوہ مختلف ٹیموں کی کوچنگ کے فرائض انجام دے چکے ہیں- باسط علی کرکٹ کا اچھا ذہن رکھتے ہیں اور امید ہے کہ ان کی کوچنگ میں سندھ کی ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی-

سندھ کے اوپننگ کافی مضبوط لگ رہی ہے, شرجیل خان جو ڈھائی سالہ پابندی کے بعد پاکستان سپر لیگ سے واپسی کر چکے ہیں, بہت تیز کھیل سکتے ہیں اور اگر وہ سات آٹھ اوورز کھیل گئے تو دوسری ٹیم مقابلے سے باہر ہو سکتی ہے- شرجیل کا ساتھ دینے کے لئے خرم منظور ہیں جو نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں سب سے زیادہ سکور کا ریکارڈ رکھتے ہیں- ان دونوں کے علاوہ احسن علی بھی ہیں جو اوپن بھی کر سکتے ہیں اور ون ڈاؤن پوزیشن پر بھی کھیل سکتے ہیں- مڈل آرڈر میں اسد شفیق, اعظم خان اور سعود شکیل موجود ہیں- سعود ایک بہترین بیٹسمین ہیں جو قومی ٹیم کے دروازوں پر دستک دے رہے ہیں- اعظم خان اس بار پاکستان سپر لیگ میں کچھ دھواں دار اننگز کھیل چکے ہیں, اب دیکھنا ہو گا کہ کیا وہ نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں بھی اسی ہٹنگ کا مظاہرہ کر پاتے ہیں یا نہیں-

آل راؤنڈر انور علی بھی سندھ کی ٹیم کا حصہ ہیں- انور کی باؤلنگ میں سب وہ سوئنگ تو نہیں رہ گئی لیکن ابھی بھی وہ ایک عمدہ آل راؤنڈر ہیں- فاسٹ باؤلرز میں انور کے علاوہ امیر حمزہ, رمان رئیس, محمد حسنین, محمد طحہ اور سہیل خان بھی شامل ہیں- نوجوان اور تجربہ کار باؤلرز کا اچھا کمبینیشن سندھ کی ٹیم میں موجود ہے- رمان رئیس کی فٹنس کے اشوز چل رہے تھے, دیکھتے ہیں کہ وہ یہ ٹورنامنٹ کھیل پاتے ہیں یا نہیں- سندھ کی ٹیم میں دو سپنرز محمد اصغر اور حسان خان بھی شامل ہیں اور یوں سرفراز احمد کے پاس ایک عمدہ باؤلنگ لائن اپ موجود ہے-

سرفراز احمد کی سندھ میں اچھے بیٹسمین اور باؤلرز موجود ہیں اور یہ ٹیم نیشنل ٹی ٹونٹی میں اچھی کارکردگی دکھا سکتی ہے- سرفراز احمد کو اس ٹورنامنٹ میں فتح کی کوششوں کے ساتھ ساتھ قومی ٹیم میں واپسی کے لئے اپنے کھیل پر بھرپور توجہ دینا ہو گی- سرفراز احمد کو اوپر کے نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے لمبی اور تیز اننگز کھیلنا ہوں گی تاکہ وہ قومی ٹی ٹونٹی اور ون ڈے ٹیم میں بھرپور واپسی کے لئے اپنا کیس سلیکٹرز کے سامنے پیش کر سکیں-

#NationalT20Cup

26
$ 0.00
Avatar for Dash
Written by
3 years ago

Comments

I'm very excited and waiting a lot to watching national t20 cup

$ 0.00
3 years ago

U give very gud information nice article

$ 0.00
3 years ago

Good work

$ 0.00
3 years ago

Thanks for sharing some information about cricket.

$ 0.00
3 years ago

Is really good article thanks for sharing this article

$ 0.00
3 years ago

Waoo nice information

$ 0.00
3 years ago

بہت خوب جناب بہترین پوسٹ

$ 0.00
3 years ago

سرفراز احمد کی سندھ میں اچھے بیٹسمین اور باؤلرز موجود ہیں اور یہ ٹیم نیشنل ٹی ٹونٹی میں اچھی کارکردگی دکھا سکتی ہے- سرفراز احمد کو اس ٹورنامنٹ میں فتح کی کوششوں کے ساتھ ساتھ قومی ٹیم میں واپسی کے لئے اپنے کھیل پر بھرپور توجہ دینا ہو گی- سرفراز احمد کو اوپر کے نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے لمبی اور تیز اننگز کھیلنا ہوں گی تاکہ وہ قومی ٹی ٹونٹی اور ون ڈے ٹیم میں بھرپور واپسی کے لئے اپنا کیس سلیکٹرز کے سامنے پیش کر سکیں-

$ 0.00
3 years ago

Very interesting article thanks for sharing

$ 0.00
3 years ago

There is going to be the very interesting national t2p Cup ahead of psl final matches

$ 0.00
3 years ago