❤ آداب محبت ❤

1 21

جو بجھ رہے ہیں دیے ان کو یہ خبر کرنا

اُنہی کے دم سے ہے ممکن ہؤا سحر کرنا

جو قافلوں میں نہ تھے منزلوں پہ جا پہنچے

کوئی سکھائے ہمیں اس طرح سفر کرنا

گنوا دی زندگی منزل کی چاہ میں ہم نے

مگر نہ چاہا کبھی راستوں کو گھر کرنا

رہے وہ شاد زمانے میں سب کی حسرت ہے

مگر یہ خواب ہے آیا کسے بسر کرنا

دلوں کے فیصلے ہوتے نہیں دماغوں سے

سو ہم نے چھوڑ دیا ہے اگر مگر کرنا

گر اپنے شام و سحر دیکھ لیں تو ہم جانیں

دعا نے چھوڑ دیا کیوں ہے اب اثر کرنا

قصور وقت بھلا کب معاف کرتا ہے

خمیر میں ہی نہیں اس کے درگزر کرنا

بس اپنے آپ کی باتوں میں آئے رہتے ہیں

کسی کے بس میں کہاں خونِ دل جگر کرنا

یہ راہِ شوق ہے ابرک مگر خیال رہے

ہے اس کا مشغلہ راہی کو در بدر کرنا

.....zabi writes💕

5
$ 0.00
Sponsors of zabi
empty
empty
empty

Comments

Beautifull

$ 0.00
4 years ago