ظرف اور مروت میں فرق.

15 48
Avatar for raashid
4 years ago

مجھے میرے ہوسٹل کے ساتھ کر کے اک چھوٹا سالڑکا جوکہ چوتھی جماعت میں تھا اکثر آتے جاتے ٹکر جاتا تھا اک دفعہ اس نے کسی ٹاک شو میں ٹی وی پہ دو لفظ سن لیے "ظرف"__ "مروت"اب اسکا مطلب پوچھنے کے لیے اسنے ٹیوشن کے بعد سڑک پہ ہی دھر لیا مجھے _

بھائ

یہ ظرف اور مروت کیا ہوتی ہے؟ ؟

ظرف شاید دل کی وسعت مطلب بڑا یا چھوٹا ہونا

مروت __ فیلگنز یا احساس .!

اسنے اپنی ناک اور اوپری ہونٹ کھینچ کے پوچھا

اچھا! !

تو یہ کیسے ہوتی ہے؟؟

اب اس بچے کے ایسے برجستہ سوال پہ میں نے اسکے تھپکی دی سر کے نیچے اور آگے نکل پڑا___!

مگر وہ دوسرا سوال ہوبہو میرے دماغ میں اٹک کے گیا اتنا برجستہ تھا کہ مجھے معنی تو معلوم ہے مگر مثال کہاں سے ملے جو اتنی ہی بڑی ہو کہ جو اس لفظ کا ویسا ہی احاطہ کر لائے جیسا اسکا حق بنتا ہے ______!!

مگر!

جو اَماں ملی تو کہاں ملی!

مدینہ کی مسجد ہے! پوری ذمہ داری کے ساتھ سورج جلجلا رہا تھا اک لمبے گول دائرے میں رسول اللہ ﷺ بیٹھے ہوئے صحن صحابہ کرام ؓسے کچھا کچھ بھرا پڑا تھا ____!

سامنے

مسجد کا دروازہ کھلا پڑا تھا جس سے سامنے گہری ریت سے اٹی خشک ریتلی سڑک نظر آرہی تھی ___

اچانک اک عورت بال کھلے ہوئے ننگے پیر مٹی سے اٹی ہوئی گزری ٹھٹھک کے رکی _ رخ دروازے کو کرکے پانچوں انگلیوں سے اشارہ کیا __

ادھر آؤ ___!

رسول اللہ ﷺسامنے بیٹھے تھے __ !

جھٹکے سے اٹھے اسقدر جلدی میں اٹھے کے ننگے پاؤں ہی دروازے سے باہر رکھ دیے ___!

ایک پہر گزرا ،دوسرا پھر تیسرا

وہ عورت اپنے ہی حواس می‍ں ہنوذ باتیں کرتی رہی آپ سنتے رہے سنتے رہے! وہ ہاتھ ہلاتی فضا می‍ں اشارے کرتی آپ مسکرا کے سر ہلا دیتے__!

اس کشمکش میں اصحاب پریشان بیٹھے تھے!

اچانک وہ عورت دوبارہ آنے کا کہ کر چلی گئی!

آپ ﷺ سر ہلا کر واپس مسجد میں داخل ہوئے _

پورا جسم سخت گرمی ریت کی جلن کے درحق پسینے میں ڈوب گیا تھا بالوں سے پانی ٹپکنے لگا تھا"

جناب ِ عمر ؓسے رہا نا گیا!

کہا

یا نبیِ برحق!!

وہ عورت تو پاگل بد حواس تھی وہ تو پاگل دیوانی عورت ہے آپ کیوں اسکی عبث بات اتنی دیر کھڑے سنتے رہے؟ ؟؟

بولے! !

عمر!!!

اس عورت کی پورے مدینہ میں کوئی نہیں سنتا

کیا میں محمد ﷺ بھی اسکی نہ سنوں؟

ظرف!

(نہیں یہاں مثال لفظ کے مطلب سے بھی بڑی نکلی)

حاتم تائ کی بیٹی گرفتا کر کے لائی گئی!

سرکار ﷺ کندھے پہ سیاہ چادر لٹکا کے بیٹھے تھے

جوں احاطے میں داخل ہوئی!

کسی نے کہا

دختر ِ حاتم طائی! !

جھٹ سے اٹھے!

کندھے کی چادر گھسیٹ کے کھینچی!

مٹی پہ بچھا کے انہیں بیٹھنے کا کہا!

بولی

"میں حاتم کی بیٹی ہوں!

دور ہٹ گئے!

کسی نے کہا

عیسائی کی بیٹی ہے!!اتنی تعظیم؟

بولے!

سخی کی بیٹی ہے! مجھے سخی کی بیٹی سے حیا آتی ہے ____!!

اُس مقام پہ کہ جہاں گردنیں اترتی ہوں عزتیں اچھلتی ہوں وہاں اک بے دیار عورت کو اتنی تعظیم ملی کے الٹے پاؤں واپس دوڑی اپنے بھائ عدی بن حاتم کو پکڑ کر ساتھ لائی کہا ___ کلمہ پڑھوائیے! ! مسلمان ہوئے!

مروت ! احساس

(یہاں بھی یہ لفظ مثال کے درحق ہیچ)

کسی کا کردار کسی لفظ کے مفہوم سے بھی آگے نکل گیا ہوا ہو ایسا میں نے زندگی میں کبھی نہ دیکھا تھا نہ اب دیکھ پاؤں گا__ صلو علیہ وآلہ ِ

کوئ نُکتہ داں ہو تو آئے!!

صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

9
$ 0.01
$ 0.01 from @Buxhi
Sponsors of raashid
empty
empty
empty
Avatar for raashid
4 years ago

Comments

MashaAllah..You explain very well..Amazing

$ 0.00
4 years ago

بے شک رسول اکرم ص ہمارے لئے بہترین نمونہ ہیں آپ نے خوبصورت طریقے سے واضحت فرمائ

$ 0.00
4 years ago

don't understand brother please explain

$ 0.00
4 years ago

mearay pass earning krny ky leay koe website ni ub...😭

$ 0.00
4 years ago

allah rozi day ga aameen

$ 0.00
4 years ago

mujhe koe r achi c website bta do

$ 0.00
4 years ago

earning hte he apke idhr sy

$ 0.00
4 years ago

or koi ni hy abhi to meray paas

$ 0.00
4 years ago

good article

$ 0.00
4 years ago

I didn't understand your language bro

$ 0.00
4 years ago

I didnt understand but you write so well

$ 0.00
4 years ago

thank you for your feed back its in urdu language

$ 0.00
4 years ago

Didn’t understand the meaning brother

$ 0.00
4 years ago

ظرف اور مروت میں فرق. Excellent

$ 0.00
4 years ago