رکشہ_ڈرائیور

0 10

🪔 روشن پاکستان 🪔

#رکشہ_ڈرائیور

میری عادت ہے کہ ہمیشہ اس رکشے والے کا انتخاب کرتا ہوں جو سب سے الگ ٹھہرا ہوتا ہے ۔ بازار میں لگے رش کی طرح آ جائیں ۔ یہ دیکھیں ، وہ دیکھیں جیسے جملوں کو استعمال کر کے کسی دوسرے کا حق چھیننے کی کوشش نہیں کرتا ۔

رات ٹرمینل پر اترا تو بے شمار رکشے والے لپک پڑے۔ کوئی میرا بیگ پکڑتا رہا ۔ کوئی پیچھے پیچھے آتا رہا ۔ میں اپنا بیگ لے کر تھوڑا آگے نکلا تو ایک آٹو والا تسلی سے ٹھہرا تھا ۔۔

5 بلاک جانا ہے ۔ کتنے پیسے لیں گے ؟

جو جائز ہوں وہ دے دینا سر ۔

کتنے جائز ہیں ؟

سو روپے دے دینا ؟

سو جائز ہیں ؟

رکشہ ڈرائیور ہنسنے لگا ۔

سر آپ پچاس روپے دے دینا ۔۔

یار یا تو آپ لوگ جائز کا لفظ استعمال مت کیا کریں یا پھر ۔۔۔۔۔۔

سر جائز بھی مانگ لیں تو لوگ کم کروانے کی کوشش کرتے ہیں ۔۔۔

ہاں ۔ آپ کی بات سے متفق ہوں ۔۔۔

آپ دوسرے رکشہ ڈرائیور کی طرح آگے جا کر لوگوں کا بیگ چھیننے کی کوشش کیوں نہیں کرتے کہ میرے رکشے میں بیٹھ جائیں ؟

سر جی رزق مل جانا ہے ۔ میں رزق کی تلاش میں نکلا ہوں اور مجھے میرا رزق مل جاتا ہے ۔ میں کسی اور کا چھین لینے کی کوشش نہیں کرتا ۔۔۔

خیر اس رکشے والے نے مجھے گھر پر چھوڑا اور میں نے سو روپے دیے۔ مجھے پچاس روپے واپس کرنے لگا تو میں نے کہا آپ رکھ لیں ۔

" نہیں سر ۔ میں اپنے لے چکا ہوں اب یہ آپ کے ہیں "

نہیں محترم ۔ یہ آپ کا انعام ہے ۔ خوشی ہوئی دیکھ کر کہ آپ لوگوں کو تنگ کرنے کی بجائے اللہ پر یقین رکھتے ہیں ۔ یہ پیسے آپ کو وہی اللہ تعالی دلوا رہا ہے ورنہ میری اتنی اوقات کہاں کہ میں کسی کو دس روپے بھی اضافی دے سکوں ۔۔۔

~وسیم قریشی ~

1
$ 0.00

Comments