کیسے پتا لگائیں کے آپ پانی کی کمی شکار ہیں؟ جانیئے جسم میں پانی کی کمی کی علامات اور آسان قدرتی علاج

0 15
Avatar for Shahidawan
3 years ago

پانی زندگی کا لازمی جز ہے اس کے بغیرحیات کا تصور ممکن نہیں۔کہتے ہیں کہ جسمانی صحت اور نظام انہضام کو بہتر انداز میں کام کرنے کے لئے دن میں دو لیٹر یا آٹھ گلاس پانی پینا لازمی ہے کیونکہ جسم میں پانی کسی ٹرانسپورٹ کی طرح کام کرتا ہے اس کی صحیح مقدار جسم کے درجہ حرارت کو اعتدال میں رکھنے، جسم سے فاسد مادوں کے خراج،ہڈیوں کے چکنائیاں بنانے،قبض کے خاتمے،ارتکاز بڑھانے،توانائی کے حصول،جلد کی لچک،بہتر مزاج، یہاں تک کہ جسم ایک ایک خلیہ اور مکمل صحت کے لئے بے پنا ہ ضروری ہے۔ماہرین صحت کی جانب سے تجویز کردہ بہترین اصول ہے، لیکن کیا یہ معیار ہر ایک کے لئے یکساں طور پر قابل قبول ہے؟ تو اس کے جواب میں ماہرین کا کہنا ہے کہ نہیں!کیونکہ ہر ایک کا جسمانی نظام مختلف انداز میں کام کرتا ہے اور پانی کی ضرورت کسی کے لئے آٹھ گلاس ہے توکسی کے لئے اس سے زیادہ۔اب اس با ت کا تعین کیسے کیا جائے کہ اور کس طرح سے جانا جائے کس کے لئے کتنا پانی درکار ہے اور پانی کی کمی کی کون سی نشانیاں ہیں تا کہ وہ انہیں دیکھ کر اپنا پانی کا استعمال بڑھا دے۔یہاں پر ان تمام پہلوؤں کو مد نظر رکھتے ہو ئے پانی کی کمی چند علامات بتائی جارہیں جانتے ہیں کہ وہ کیا ہیں۔

پیشاب کا کلر اور اس کی تعداد

یہ جاننے کے بجائے آپ نے کتنا پانی پیا بلکہ یہ دیکھے کہ آپ اپنی اس حاجت کے لئے کتنی دفعہ واش روم گئے اور اس کا کلر کیسا ہے۔اگر آپ ہر نوے منٹ سے دو گھنٹے میں ایک بار واش روم گئے تو یہ بلکل ٹھیک ہے لیکن اگر پیشاب کا کلر پیلا ہے اور آپ کو یہ حاجت چھ گھنٹے بعد ہو رہی تو جان لیں کہ آپ پانی کی کمی شکار ہیں۔ اگر آپ میں ہر تیس منٹ بعد یہ حاجت پیدا ہو رہی تو اس کا مطلب ہے کہ پانی کی زیادتی کا شکار ہے اس طرح یہ فائدہ کے بجائے نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔

جلد کی ساخت کو دیکھیں

پانی کی کمی کو جاننے کا یک اور بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ جلد کا بغور جائزہ لیں اس میں لچک کو دیکھیں یہ طریقہ عموماً بچوں بزرگوں کے لئے استعمال کیاجاتا ہے اس کے لئے جلد پر چٹکی بھرکچھ دیر چھوڑ دیں اگر فوراً اصلی حالت میں اپنی جگہ پر چلی گئی تو پانی کی کمی نہیں ہے اگر جلد اپنی اصلی حالت میں آنے میں وقت لے رہی تو اس کا مطلب ہے کہ آپ میں پانی کی کمی ہے۔اس کی دیگر علامات میں چکر آنااور تھکاوٹ شامل ہے۔

پانی پینے اور کھانے کے مزیدار طریقے

اگر آپ میں یہ علامات پائی جاتی ہیں تو پانی استعمال بڑھا دیں یا پانی پینا آپ کے لئے مشکل ہے تو آپ اپنی غذا میں ایسے پھل اور سبزیاں شامل کریں جس میں پانی کی وافر مقدار موجود ہو۔

پانی اور صحت سے بھرے پھل

اسٹرابیری میں پانی اکیانوے فیصد

تربوز میں بیانوے فیصد

چکوترہ(گریپ فروٹ) میں اکیانوے فیصد

آڑو میں اٹھاسی فیصد

پائن ایپل میں ستاسی فیصد

نارنگی میں ستاسی فیصد

ناریل کت پانی میں پچیانوے فیصد

اس ضمن کچھ سبزیاں بھی ایسی ہیں جو پانی سے بھر پور ہیں جنہیں اپنی غذا کا حصہ بنانے پرپانی کی کمی کو پورا کیا جاسکتا ہے یہ آسان صحت بخش طریقہ ہے۔

کھیرا میں پچیانوے فیصد

ٹماٹر میں چورانوے فیصد

پھول گو بھی میں بیانوے فیصد

بند گوبھی میں بیانوے فیصد

سلاد کے پتوں میں چھیانوے فیصد

ہری شملہ مرچ میں بیانوے فیصد

پالک میں بیانوے فیصد

پانی کی کمی کو پورا کرنے کا ایک اور بہترین ذریعہ سوپ ہے۔آپ سوپ کو اپنی غذا میں شامل کریں اس طرح غذا کے ساتھ پانی کمی بھی پوری ہو جائے گی۔ساتھ ہی جنک فوڈ سے دور رہیں کیونکہ پانی کم ہوتا اور نمک کی مقدار زیادہہوتی ہے جس کی وجہ سے یہ آپ کی پانی کی کمی کی کوششوں پانی پھیر دے گا۔

1
$ 0.00
Avatar for Shahidawan
3 years ago

Comments