درختوں سے محبت کی ایک کہانی وہ درخت تو میری پیدائش سے بہت پہلے ہی ہمارے گھر میں موجود تھا۔ میں نے جب سے اپنی آنکھیں کھولی ہیں اسے اپنے گھر میں موجود دیکھا۔ وہ ایک شیشم کا تناور درخت تھا اونچا اور گھنا سایہ دار۔ بچپن میں میں، میرا بھائی اور میرے چچا کے بیٹے اس پر چڑھتے اور جھولتے۔ ہم تنے سے درخت پر چڑھتے اور نیچے کی طرف جھولتی ہوئی شاخوں سے نیچے اتر آتے۔ اسطرح چڑھنا اور پھر نیچے اترنا ہمارا محبوب مشغلہ تھا۔ گرمیوں کے دنوں میں سارا دن ہمارے گھر میں چھاوں رہتی۔ ہمارے پڑوس کے…