Poem on Truth

0 27
Avatar for Samra46
3 years ago
Topics: Truth

مگر میرا نیٹ سلو تھا

میں نے خدا کو ای میل کیا کہ

گلی کی نکڑ والے اقبال کا گھوڑا بیمار ہے

واحد کفیل ،ساتواں فرد ہے گھر کا

چڑیا اور چڑے کی پرسوں شادی ہے

دور سے پرندے آئیں گے

بارش مت کرنا

جس نمبر سے تمہیں مسڈ کالز آتی ہیں

وہ بیوہ کا نمبر ہے

کال اٹینڈ کیوں نہیں کرتے؟

چھلیاں بیچنے والا ناصر

فارچُونر کے خواب کیوں دیکھتا ہے؟

منع کرو!

باؤ خلیل کے بیٹے نے

اووپو پہ آئی فون کی بیل لگائی ہے

یار تُم انسانوں کی مجبوریاں کب سمجھتے ہو؟

جو سکرین شاٹ بھیجا تھا،میری سہیلی کا ہے

کہتی ہے میرے کندھوں پہ جو فرشتے ہیں

مجھے نہاتے ہوئے دیکھتے ہیں

اِن سے پردہ کیسے کروں؟

یار آئی فون میں نئی ایپ متعارف کروا دو

فرشتوں کی تنخواہ بھی بچ جائے گی!

اور سناؤ سب اچھا ہے؟

واٹس ایپ پہ کال نہ کرنا

وہاں آواز ٹھیک نہیں آتی.

مجھے مارنے کی اجرت جو عزرائیل کو دینی ہے

میں خودکشی کرلوں گا ،تو ابھی بھیج سکتے ہو؟

آخری سمسٹر کی فیس دینی ہے!

یا پھر کوئی پراپرٹی ڈیلر بھیجو دو

جو میری قبر والی جگہ خرید لے

میں نے خدا کو ای میل کیا تھا

اُس گاؤں کے نلکے سے ایک بار پانی پینے کی مہلت دی جائے

مگر میرا نیٹ سلو تھا!

سہیل

1
$ 0.00

Comments