read.cash
Login
تحریر ۔۔۔#ہم_آپ_کے_دل_میں_رہتے_ہیں
0
21
Written by
Pakistani01
Pakistani01
All our dreams can come true, if we have the courage to pursue them.”
4 years ago
کشف شرم کرو تھوڑی سی بلکل ہی بے شرم ہو گئی ہو
جاو اٹھ کر برتن دھو لو
کشف موبائل پہ گیم کھیلتے ہوئے بولی
اماں مجھ سے نیں ہوتے یہ نوکروں والے کام خود دھو لو
ماں نے غصے سے کہا آنے دو ذرا تیرے ابا کو
لیتی ہوں تمہارا موبائل آج
کشف ماں باپ کی اکلوتی اولاد تھی
باپ کا اپنا کاروں کا شو روم تھا
کشف لاڈوں میں پلی تھی
ہر ناز نخرے اٹھائے جاتے اس کے
اس کی ایک آواز پہ سب کچھ مل جاتا
لیکن کشف بہت ضدی تھی اپنی بات منوا کر رہتی تھی چاہے کچھ بھی ہو جائے
بی ایس سی کر رہی تھی
کالج پڑھتی تھی
ماں کی طرف دیکھ کر بولی اماں اہنے ذہن سے نکال دو کے ابا موبائل لیں گے مجھ سے
اتنا کہہ کر چھت پہ چلی گئی
سامنے اس کا شکار بیٹھا ہوا تھا
یہ واحد شخص تھا دنیا میں جو کشف کو پاگل جاہل جنگلی گوار لگتا تھا
اور وہ شخص تھا کشف کی پھوپھو کا بیٹا ارمان
ارمان کے ماں باپ بچپن میں ہی گزر گئے تھے
کوئی سنبھالنے والا تھا نہیں اسلیئے ماموں اور ممانی نے بیٹا بنا کر اپنے پاس رکھ لیا
ارمان چھت پہ بیٹھا سٹڈی کر رہا تھا کے دوست کا فون آیا
اس سے بات کرنے لگا
کشف پاس گئی ہاتھ سے موبائل چھین لیا
کس سے بات کر رہے ہو
ارمان بہت پیاری باتیں کرتا تھا
غصہ جیسے اس میں تھا ہی نہیں
کشف ہم اہنے دوست سے بات کر رہے
ہمارا موبائل واپس کیجئے
کشف موبائل کی طرف دیکھنے لگی لاک کھولو موبائل کا
جلدی سے میں بھی تو دیکھوں کون سی دوست ہے تمہاری
ارمان جلدی سے بولا
کشف ہم خدا کی قسم جھوٹ نہیں بول رہے
ہمارے دوست قاسم کی کال تھی
کشف ایسی باتیں نہ کیا کریں اگر کبھی ماموں جان نے سن لیا تو ۔۔۔۔
کشف اسے ستاتے ہوئے بولی اچھا ہے نا ابا کو بھی تو پتا چلے ان کا یہ سیدھا سادہ بھانجہ کیا کرتا ہے
ارمان نے جلدی سے کشف کے ہاتھ سے موبائل پکڑ لیا
موبائل پکڑتے ہوئے چہرے کے بہت قریب چہرہ تھا
کشف ہم۔کو موبائل دے دیں
کشف بولی اچھا دے دوں گئ پہلے جاو میرے لیئے
برگر لے کر آو
ارمان کرسی پہ بیٹھ گیا
ہم نہیں لا رہے برگر کشف ہمارے پاس پیسے نہیں ہیں
کشف آر اے کرتے ہوئے بولی آ ہاہا
تمہارے پاس پیسے نہیں میرے سامنے کل اماں نے تم کو دو ہزار دیئے
ارمان نظریں جھکا کر بولا وہ تو وہ تو ہم نے کتاب لینی تھی اس کے لیئے تھے
موبائل ہاتھ میں لیئے اپنے کمرے میں چلی گئی
جاتے ہوئے بول گئی
موبائل چاہیئے تو برگر لے آنا میں اہنے کمرے میں ہوں
ارمان کتاب ہاتھ میں لیئے سیڑھیاں اترنے لگا
ہم کہاں پھنس گئے ہیں باتیں کرتا ممانی کے پاس سے گزرا
ممانی نے دیکھا یہ کس سے بات کر رہا
آواز دی ارمان کس سے باتیں کر رہے ہو
ارمان رکا ک ک کسی سے بھی نہیں ممانی جان
ممانی نے آنکھوں میں دیکھا
مسکرانے لگیں کشف نے کچھ کہا ہے نا
ارمان انکار میں سر ہلانے لگا نہیں ممانی جان
کشف نے کچھ نہیں کہا ہم تو بس ایسے ہی
ممانی سمجھ گئی تھی
500 روپے کا نوٹ ارمان کے ہاتھ پہ رکھا
ارمان کب سیانے ہو گے تم۔میرے بچے
ارمان پیسے پکڑے ایک تو مجھ نہیں آتی ممانی اتنا پیار کرتی ہیں اور ممانی کی بیٹی نے زندگی عذاب بنا رکھی ہے ہماری
دروازے سے باہر نکلا ہی تھا کے سامنے ماموں کھڑے تھے
ماموں کو دیکھ کر گھر میں داخل ہونے لگا
ماموں نے آواز دی ارمان کہاں جا رہے ہو
ماموں سے بہت ڈرتا تھا ارمان
کہیں نہیں ماموں جان وہ ہم بازار جا رہے تھے
خیر ہے سے جا رہے ہو
ارمان آہستہ سے بولا جی ماموں جان
ماموں آگے بڑھے یہ لو میں 3 برگر لے کر آیا ہوں کشف کو بھی دینا
اور اس وقت بازار جانے کی ضرورت نہیں ہے
ماموں کے سامنے سر جھکائے برگر پکڑے مسکرانے لگا
اللہ جی تھینکس کہہ کر جلدی سے کچھ میں گیا
ممانی جان کہاں ہیں آپ
ممانی کھانا بنا رہی تھی ارے آرام سے ارمان کیا ہو گیا
ارمان نے برگر ممانی کو دیئے ایک لیا ممانی آپ پلیز خود سے نہ کہیئے گا کے یہ برگر ہم۔نہیں ماموں لائے ہیں
ممانی مسکرانے لگی پاگل ہو تم۔بلکل ارمان
ارمان کشف کے پاس گیا
خود دیکھ کر مسکرانے لگی آ گیا بندر
لاو برگر کہاں ہے میرا
ارمان ریڈ ہونٹوں سے آہستہ سے یہ لیں کشف اب آپ ہمارا موبائل واپس کیجئے
کشف منہ بنا کر بولی برگر یہاں رکھو اور موبائل میں بعد میں دوں گی
ارمان پیار سے معصوم سا منہ بنا کر بولا
کشف پلیز دے دیں نا پلیز
مجھے کچھ کام ہے نا پلیز دے دیں
کشف مسکرائی دیکھو تو ذرا کتنا معصوم ہے
یہ لو موبائل ترس آ جاتا مجھے تم پہ
برگر کھانے لگی
ارمان موبائل لیا اہنے کمرے میں چلا گیا
کھانے کا ٹائم۔ہوا سب کھانے کی ٹیبل پہ بیٹھے ہوئے تھے
کشف آئی اماں کیا بنایا ہے آج
ماں نے کہا چکن بنایا ہے آ جاو
کشف غصے سے بولی اماں آپ جان بوجھ کر کرتی ہیں ایسا
مجھے چکن سے الرجی ہے اور آپ نواب صاحب اہنے ارمان کی پسند پہ روز چکن بنا لیتی ہیں
دو اس کو سارا کھائے
ابا بھی سامنے بیٹھے تھے آہستہ سے بولے
کشف بیٹا مجھے پتا تھا میری بیٹی چکن نہیں کھاتی اسلیئے میں آپ کے لیئے برگر لے آیا تھا
آپ کی ماں نے مجھے کال کر کے بتا دیا تھا
یہ سن کر بولی آآا ابا حضور وہ برگر آپ لائے تھے
ارمان پانی کا گھونٹ بھرتے ہوئے کھانسنے لگا
غصے سے ارمان کی طرف دیکھنے لگی دھوکے باز ذرا کھانے کے بعد ملو مجھے اتنا کہہ کر کمرے میں چلی گئی
ماموں نے ارمان کی طرف دیکھا
بولے ارمان سمجھدار ہو جاو تھوڑے سے
تم پہ بہت سی ذمہ داریاں ہیں ہماری
میرا کاروبار دیکھنا گھر سنبھالنا سب کچھ تم۔کو ہی تو کرنا ہے
ارمان ار جھکائے جی ماموں جان
ارمان بہت معصوم۔سا خوبصورت پیارا سا لڑکا تھا
اسے جھوٹ دھوکہ فریب کچھ نہیں آتا تھا
دل۔کا بلکل صاف
کشف کا ایک بوائے فرینڈ تھا بلال کشف سب سے چھپ کر اس سے عشق کرتی
دونوں ایک ساتھ پڑھائی کرتے تھے بلال اور کشف
دونوں میں بے پناہ محبت
کشف اور بلال ایک دوسرے کو ہمسفر بنانے کے خواب دیکھ رہے تھے
دونوں اپنی زندگی کو نکاح کا نام دینا چاہتے تھے
بلال کا باپ ایک مشہور بزنس مین تھا
بلال ایک بہت چالاک اور اور سمجھدار لڑکا تھا
وہ کشف کو اپنی بانہوں میں لیئے
کشف میری جان بہت پیار کرتا ہوں تم سے
یار تمہارے گھر وہ جو ہے نا تمہارا کزن یار مجھے اس پہ بہت غصہ آتا ہے تم اس سے دور رہا کرو
اہنے ابا سے کہو اس کی شادی کر کے اسے الگ کر دیں کشف مسکرائی ارے بلال اس بدو سے تم۔کیوں پریشان ہو وہ تو پاگل ہے بلکل
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جاری ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔
1
$ 0.10
$ 0.10 from @TheRandomRewarder
$ 0.10 from @TheRandomRewarder
Written by
Pakistani01
Pakistani01
All our dreams can come true, if we have the courage to pursue them.”
4 years ago
Comments
Register to comment