Best word

3 24
Avatar for Moona.chaudhary
4 years ago

*" تم یہ نہیں کر سکتے*

ایک گاؤں میں دو بچے رہتے تھے۔ایک کی عمر دس سال اور دوسرے کی چھے سال تھی۔ دونوں لنگوٹیے یار تھے۔ایک دن کھیلتے کھیلتے گاؤں سے تھوڑا باہر آ گئے۔ گاؤں سے باہر کھیلتے ہوئے دس سال کا بچہ کنویں میں گر گیا۔اور چیخنے چلانے لگا۔ چھے سال کے بچے نے ادھر ادھر دیکھا کوئی مدد کا امکان نظر نہ آیا تو اس نے کنویں پر رسی سے بندھا ڈول *(بالٹی)* نیچے پھینک دیا اور دوست کو کہا اس پکڑ کر رکھو۔۔اور خود پوری جان لگا کر کھینچنا شروع کر دیا۔۔چھے سالہ بچہ اس وقت تک کھینچتا رہا تھا جب اسی ڈول سے چمٹا اس کا دوست کنویں سے باہر نہ آ گیا۔۔دونوں دوست ایک دوسرے سے مل کر رو رہے تھے ، خوش ہو رہے تھے اور ڈر رہے تھے کہ گاؤں میں جا کر اگر بتائیں گے کہ ہم گاؤں سے باہر گئے تھے اور بڑا دوست کنویں میں گر گیا تھا تو بہت ڈانٹ ڈپٹ ہو گی مار پڑے گی۔۔لیکن سب کچھ اس کے برخلاف ہوا۔۔۔گاؤں میں کسی نے ان کی بات کا یقین نہ کیا اور سب یہی کہتے رہے کہ چھے سال کے بچے میں اتنا زور کہاں وہ دس سال کے بچے کو کنویں سے باہر کھینچ لے۔۔پورے گاؤں میں ایک ہی دانا شخص رحیم چاچا تھا جس نے بچے کی بات کا یقین کیا۔سب گاؤں والے مل کا رحیم چاچا کے پاس گئے اور پوچھا کہ آپ کو ان پر یقین ہے؟ انھوں نے کیسے کیا ہو گا؟

رحیم چاچا نے جواب دیا *" بچے بتا تو رہے ہیں کہ کیسے کیا۔ بڑا کنویں میں گرا ۔چھوٹے نے اسے ڈول کی مدد سے کھینچ لیا۔۔"*

گاوں والے خاموشی سے رحیم چاچا کا چہرہ تکتے رہ گئے۔

رحیم چاچا دوبارہ گویا ہوئے

"سوال یہ نہیں ہے کہ وہ چھوٹا سا بچہ یہ کیسے کر پایا ؟ سوال یہ ہے کہ وہ یہ کیوں کر پایا ، اس کے اندر اتنی طاقت کہاں سے آئی؟ اس کا صرف ایک ہی جواب ہے۔ صرف ایک جواب

کہ جس وقت اس بچے نے یہ کیا، اس ٹائم پہ۔ اس جگہ پر دور دور تک کوئی نہیں تھا ، اس بچے کو یہ بتانے والا کہ

*" تم یہ نہیں کرسکتے''.......!*

*آج ہم لوگ کامیابی حاصل نہیں کر سکتے تو اس کی بس یہی ایک وجہ ہے کہ اگر کر لیں تو کوئی تعریف کرنے والا نہیں. اپنے بچوں، اپنے ماتحتوں کو ان کی چھوٹی چھوٹی کوششوں پر حوصلہ افزائی کریں دس کام اچھے کرنے والے شخص کو ایک غلط کام پر نہ ٹوکیں، بلکہ اس کو اس کی وجہ سے آگاہ کریں تاکہ دوبارہ وہ غلطی نہ ہو.*

3
$ 0.00

Comments

Nice amazing wonderful article

$ 0.00
4 years ago

Right I appreciate you

$ 0.00
4 years ago