اللہ پاک نے مرد کو عورت سے ایک درجہ بلند بنایا ہے۔۔رو اس میں تو کوئی دو رائے نہیں ہے کہ مرد ہم سے superior ہیں۔۔
ہمارے وطن پاکستان میں معاشرتی لحاظ سے تین رخ ہیں۔۔
ایک جہاں عورت کو ایک جانور کی طرح برتاؤ کیا جاتا جو سراسر غلط ہے ۔۔ اس جگہ عورت کو اپنے حق کے لئے آواز اٹھانا لازم ہے۔۔
دوسرا جہاں عزت دی جاتی عورت کو۔اس کو اس کا مقام دیا جاتا ۔۔ اس کو مردوں سے کسی معاملے میں مقابلہ کرنے کی ضرورت ہی نہیں پڑتی۔۔
اور تیسرا جہاں عورت کو بے جا آزادی میسر ہے اور وہ پھر بھی سڑکوں پر نکل کر آزادی مانگ رہی ہے
عورت کا اصل مقام سمجھنے کی ضرورت ہے۔۔ بہت بلند مقام ہے اس کا۔۔ آواز عورت کی آزادی نہیں عزت کے لیے اٹھانی چاہیے
آواز عورت کی تعلیم کے لیے اٹھانی چاہئے عورت کا تحفظ درکار ہے ہمیں۔۔
اگر کبھی مجبوری کہ تحت عورت باہر نکلے تو ہمارا معاشرہ اس کو حوس اور حقارت کا نشانہ نہ بنائے