بریانی کیسے بنانی ہے

0 6
Avatar for Hussain-khan
3 years ago

ب کچھ بھی کھانے کو دل نہ چاہ رہے ہو تب بریانی سامنے لا کر رکھ دی جائے تو فوراً سے چٹ کر دی جاتی ہے۔بریانی کے اتنے ڈیزائن اور ذائقے متعارف ہو چکے ہیں کہ جتنے منہ اتنی بریانی والی بات ہے۔ ہمارے ہاں لوگوں کو بریانی جتنی عزیز ہے اتنی ہی اس کی ترکیب بھی عزیز ہے کیونکہ بریانی میں ذائقہ نہ ہو تو وہ جو بھی ہو لیکن بریانی نہ ہوئی۔

اور اسی حوالے سے کبھی کبھار سوشل میڈیا پر بحث ہوتی بھی دکھائی دیتی ہے کہ آخر کہاں کی بریانی اچھی اور لذیذ ہے۔ حال ہی میں جنوبی کوریا کی ویب سائٹ نے بریانی کی ایک ترکیب شیئر کی لیکن وہ انہیں بہت مہنگی پڑگئی اور انہیں سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔2 روز قبل فوڈ کی ویب سائٹ نے بریانی پکانے کی ایک ویڈیو شیئر کی تھی، انہوں نے اپنے ٹوئٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ماہ ثقافت کے موقع پر ہم ذائقے دار بریانی کی ایک آسان ترکیب لائے ہیں۔

(جاری ہے)

شیئر کی گئی ویڈیو کے ابتدائی سیکنڈز میں تیار شدہ بریانی، روزمرہ کھائی جانے والی بریانی سے مختلف دکھائی دی، جس میں چاول کم نظر آئے جبکہ گوشت اور سبزیاں زیادہ تھیں۔ویڈیو میں چاول ابالتے وقت دال بھی شامل ہوتی نظر آئی جبکہ بریانی کی روایتی ترکیب میں دال کہیں شامل نہیں ہوتی۔جس کے بعد ویڈیو میں پیاز کو گلا کر اس میں گوشت، آلو اور ٹماٹر شامل کیے گئے اور آخر میں دال چاول مکس کرکے اسے کچھ دیر پکانے کے بعد پیش کیا جاتا ہے۔

صارفین کو بریانی کی یہ ترکیب پسند نہیں آئی اور ان کی جانب سے ویڈیو پر سخت تنقید کی گئی۔سوشل میڈیا پر فوڈ ویب سائٹ کے خلاف ایسی مہم چلی کہ وہ معافی مانگنے پر مجبور ہو گئے اورانہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ہم ویڈیو ہٹادیں گے اور ایک ساتھ بریانی بنانا چاہیں گے، اس کے ساتھ ہی انہوں نے شیفس کو پیشکش کی کہ اگر وہ روایتی ریسیپی پر کام کرنا چاہتے ہیں تو ان سے رابطہ کریں۔

1
$ 0.00

Comments