Poetry

0 31
Avatar for Hayajahaan
4 years ago

الفاظ کے جھوٹے بندھن میں

اغراض کے گہرے پردوں میں

ہر شخص محبت کرتا ہے

حالانکہ محبت کچھ بھی نہیں

تم واقعہ اتنے دلکش ہو

یا میری نظر کا دھوکہ ہے

میں تم سے محبت کرتی ہوں

حالانکہ محبت کچھ بھی نہیں

سب جھوٹے رشتے ناطے ہیں

سب دل رکھنےکی باتیں ہیں🙂

کب کون کسی کا ہوتا ہے

سب اصلی روپ چھپاتےہیں

احساس سے خالی لوگ یہاں

لفظوں کےتیر چلاتے ہیں

اک بار نظر میں آ کے وہ

پھر ساری عمر رلاتے ہیں

یہ عشق محبت مھر و فا

سب رسمی رسمی باتیں ہیں

ہر شخص خودی کی مستی میں

بس اپنی خاطر جیتاہے🙂

1
$ 0.00
Sponsors of Hayajahaan
empty
empty
empty

Comments