کیا آپ جانتے ہیں کہ آج کے اس بھاگتے ہوئے دور میں ذہنی طور پر خود کو تیار کرکے چلنا کس قدر ضروری ہے؟ کیوںکہ اگر آُپ کو یہی معلوم نہیں ہے کہ آپ کو کیا پڑھنا ہے، مستقبل میں کونسا راستہ اختیار کرنا ہے، کس فیلڈ میں قدم جمانے ہیں تو آپ کے لئے بڑی مشکل ہوجاتی ہے۔
اس لئے اب میٹرک کے بعد زندگی کا ایک اہم مرحلہ شروع ہوتا ہے جہاں آپ کو ذاتی طور پر یہ موقع ملتا ہے کہ مستقبل کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کسی ایک مضمون یا فیلڈ کا انتخاب کریں
:College selection
سب سے پہلے تو آپ اپنے میٹرک کے نتیجے کی اوسط سامنے رکھتے ہوئے یہ دیکھیں کہ کونسے کالج کا اوسط میرٹ آپ کے میرٹ سے ملتا ہے اور ان کو ایک جگہ لکھ لیں۔ اس کے بعد آپ یہ دیکھیں سب سے قریبی کونسا ایسا کالج ہے جس میں آپ جاسکتے ہیں اپنے گھر سے کالج تک باآسانی ۔ کیونکہ گھر سے کالج دور ہو تو جانے کا نہ دل چاہتا ہے اور نہ ہی راستے کی خواری آپ پسند کرتے ہیں تو آپ پہلے تو یہ طے کرلیں کہ قریبی کالجز کونسے ہیں۔ اب اکثر ایسا ہوتا ہے کہ آپ کا میرٹ بہت زیادہ اور قریبی کالج کا میرٹ کم ہے، تو اس صورتِحال میں آُپ یہ کریں کہ کالج کا سروے کریں کہ کس کالج کا نام ہے یا کہاں زیادہ پڑھائی اچھی ہوتی ہے۔
جب آپ یہ طے کرلیں تو پھر اس بات پر اطمینان کرلیں کہ میرٹ کالج کا کم بھی ہے مگر وہاں پڑھائی کا تناسب بہتر ہے تو اسی کا انتخاب کریں تاکہ کبھی جلدی میں بھی جانا پڑ جائے تو کالج آپ سے قریب ہی ہو۔
:Subject selection
اب جب آپ کالج کا انتخاب کرچکے ہیں تو پھر آپ یہ بھی دیکھیں کہ آپ کی دلچسپی کس مضمون کی طرف ہے آپ کو مستقبل میں اپنے لئے کونسی فیلڈ کا انتخاب کرنا ہے۔ کیونکہ کیرئر کاؤنسلنگ آُپ کے لئے بہت ضروری ہے۔
کامرس:
اگر آُپ کا دماغ بزنس سائیڈ ہے اور میتھس سے دلچسپی ہے سٹیٹس وغیرہ کا حساب سمجھ آتا ہے تو آپ کامرس کے مضمون میں اپنا دل لگائیں اور اس کو پڑھیں تاکہ مستقبل میں آپ بینکرز یا اکانومسٹ بن سکیں۔
کمپیوٹر سائنس:
آجکل زیادہ بچوں کا رجحان کمپیوٹر سائنس کی طرف ہے تو آپ یہ دیکھیں کہ اگر نویں جماعت میں آپ کو بنیادی بائنری سسٹم اور فلو چارٹس سمجھ آئے ہیں ان کو بنانے میں آسانی رہی ہے تو پھر ہی آُپ کمپیوٹر کے مضمون کا انتخاب کریں۔
:انجینئرنگ
:
اگر آُپ کی فزکس اچھی ہے اور فارمولاز کی derivationsوغیرہ نکالنا آپ کو آتی ہیں سمجھ خود سے آپ ان کو کرنے میں دلچسپی لیتے ہیں تو پھر آپ انجینئرنگ کو اپنا مضمون رکھیں تاکہ آپ کو مستقبل میں بھی اس کی ٹرکس سمجھ آئیں
Medical
اگر آپ کی یادداشت اچھی ہے چیزوں کو جس طرح سے پڑھتے ہیں وہ اسی طرح یاد رہ جاتی ہیں اور جسم سے متعلق جاننے کی جستجو زیادہ ہے، بیماریوں کو پڑھنے اور دور کرنے سے متعلق تمام میڈیکل نصاب پڑھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ یقیناً میڈیکل کے مضمون کو دل لگا کر پڑھیں۔
ہوم اکنامکس:
اگر تاریخ سے آپ کی وافقیت زیادہ ہے، جغرافیہ میں دلچسپی ہے یا خود سے تحریریں لکھنے کا شوق ہے تو آپ ہوم اکنومکس بھی پڑھ سکتے ہیں اس میں کوئی برائی ہے۔ لوگ اس مضمون کو بیکار سمجھتے ہیں جبکہ اگر بعد ازاں اس مضمون کی اہمیت دیکھی جائے تو تمام سماجی علوم کا کلیہ ہوم اکنومکس کو سمجھا جاتا ہے۔