Eeverything is unique

0 16
Avatar for Faraz83
2 years ago

پؤائنٹ نیمو POINT NEMO

جنوبی بحرالکاہل میں ایک مقام ہے یہ ہماری زمین پہ وہ جگہ ہے جو خشکی سے سب سے زیادہ فاصلہ پر ہے یعنی اگر آپ پوائنٹ نیمو پہ موجود ہونگے تو آپ کے چاروں طرف سمندر ہی سمندر ہوگا اور آپ سے قریب ترین ساحلی علاقہ 2700 کلومیٹر دور ہوگا

نیمو لاطینی زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب کچھ بھی نہیں

چونکہ یہ انسانی آبادی سے سب سے دور مقام ہے جس وجہ سے سیٹلائٹس یا خلائی اسٹیشنز جب اپنی مدت پوری کرلیتے ہیں اور ریٹائر ہوجاتے ہیں تو انہیں واپس زمین کی فضاء میں داخل کرکے اسی مقام پہ گرایا جاتا ہے کبھی کبھار عالمی خلائی اسٹیشن بھی گزرتا ہے جو کہ زمین سے 400 کلومیٹر بلندی پہ واقع ہے لہذا اگر کوئی ملاح پوائنٹ نیمو پہ پھنس جائے اس کے قریب ترین انسان عالمی خلائی اسٹیشن پہ موجود خلاء باز ہونگے.

0
$ 0.00

Comments