سوشانت سنگھ

0 10
Avatar for Dash
Written by
3 years ago

یہ ریا چاکربتی ہیں ' انہیں انفوروسمنٹ ڈریکٹریٹ' نارکوٹکس سینٹرل بیورو ' انکم ٹیکس ' سینٹرل بیورو انڈیا نے ساٹھ گھنٹے مسلسل تفتیش کے بعد گرفتار کر لیا۔ یہ سوشانت سنگھ راجپوت کی لیوینگ پارٹنر اور انکی دو کمپنیز کی ڈائریکٹر ھیں' سوشانت سنگھ کی خود کشی کیس اب قتل کیس کے طور پہ تحقیق کیا جا رہا ہے, انڈین جرنسٹ سنیل شاہ کے ساتھ پہلے دن سے میں اس کیس میں جغرافیائی حدود کو پس پشت ڈالتے ہوئے اپنا کردار ادا کر رہا ہوں, اس کیس میں سّی بی آئی کا کہنا ہے سوشانت سنگھ کی موت میں" ریا ایک چھوٹا سا کردار ہے ہمیں بڑی مچھلی تک پہنچنا ہے" ...

سوشانت سنگھ راجپوت بہار کے ایک چھوٹے سے گاؤں پٹنہ میں 21 جنوری 1986 کو پیدا ہوا وہ چار بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا ' مزید دہلی کالج میں اپنی تعلیم مکمل کرنے آیا, اعلیٰ تعلیم کے لئے ممبئی آیا انجیرنگ میں پورے انڈیا میں سیون رینک حاصل کی،ڈانسنگ اور ایکٹنگ اسٹیج سے شروع کر دی,2006 میں اسٹار پلس کے ڈراما , کس دیس میں ہے میرا دل , میں پریت جنوجا کے کردار کے طور پہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا, وہاں سے ایکتا کپور نے اپنی پروڈکشن مین لیڈ دی اور ڈراما , پاوئتر رشتا میں مین ہیرو کے کردار کے طور پہ سامنے آیا , ایک سیریل کےسوشانت سنگھ راجپوت کو 250 روپے ملتے تھے, مختلف ڈانسنگ پروگرامز میں شرکت کر کے پہلی پوزیشن حاصل کرنے لگا ان تمام میں ایک لڑکی انٹیکا لوکھندے ساتھ ساتھ رہی جو کہ آٹھ سال بعد چھوڑ کر چلی گئی,2006 میں سوشانت کو ایک فلم آفر ہوئی جسکا نام ڈیٹیکٹیو "بوئے مش بخشی" تھا اسکے ساتھ ہی 'کوئی پو چے "زبردست یونیک موویز ثابت ہوئیں 'اگلی فلم " کیدار ناتھ " تھی یہ ایک سپر ہٹ فلم تھی جسے تین سال کے بین کے بعد مین سکرین پہ چلایا گیا ' اس فلم میں کو اسٹار سیف علی خان کی بیٹی سارا علی خان تھی ' جو بعد میں سوشانت کی گرل فرینڈ رہی مگر سیف علی خان نے سوشانت کو دھمکی دی جسکے بعد سوشانت سارا سے دور ہو گیا , سوشانت نے سارا علی خان پہ 76 لاکھ روپے خرچ کیئے, اسکے بعد سوشانت کی مووی , پی کے ،ائی جس میں سوشانت کا کردار سرفراز کا تھا, اس فلم کا سوشانت نے کوئی معاوضہ نا لیا, اسکے بعد ایم ایس دھونی کی بائیو پک سوشانت کی بلاک بسٹر مووی ثابت ہوئی , جہاں سے سوشانت مخصوص بولی ووڈ خاندانوں کے لیے خطرہ بن گیا۔ جیکلین فرنانڈس کے ساتھ ایک مووی" ڈرائیو " آئی جو پروڈکشن ہاؤسز نے چلنے نا دی, شردا کپور کے ساتھ ایک مووی " چھچورے" آئی جس میں خود کشی سے کیسے بچا جائے مین تھیم تھا' کریتی سین کے ساتھ بلاک بسٹر مووی " رابطہ " آئی جسے پروڈکشن ہاؤسز نے چلنے نا دیا , سوشانت کی مووی " سوہن چیریا" سکرین پہ نشر نا ہونے دی گئی اور ابھی تک نہیں ہوئی، سوشانت کی مووی ،پانی ، بننے ہی نا دی گئی اسکا اسکرپٹ چوری کر لیا گیا ۔

آخر اس سب کے پیچھے کون تھا ' جی ہاں كرن جوہر' مہیش بھٹ , سلمان شارخ سیف اور عامر خان کے علاوہ سو کالڈ بولی ووڈ مافیا جسکی بات آج کنگنا رناوت کر رہی ہے, بولی ووڈ پہ مختلف خاندانوں کا راج ہے , یہاں کوئی بھی آؤٹ سائڈر اپنی صلاحیتوں کا لوہا کبھی بھی نہیں منوا سکتا یہاں صرف اسٹارز اور اسٹار کڈز کی جگہ ہے۔ سوشانت خود کہتا تھا بولی ووڈ میں کوئی کسی کا دوست نہیں ہے سوائے چند خاندانوں کے۔۔۔

سوشانت سنگھ راجپوت موت میں جو لوگ شک کے دائرہ میں ہیں وہ سلمان خان , مہیش بھٹ , ما راشٹرا گورنمنٹ کے سی ایم کے بیٹے ادتیہ ٹھاکرے,: ادتیہ پنچولی کے بیٹے سورج پنچولی ،اکشے کمار اور امتیاز خطری کا نام لیا جا رہا ہے۔اسکی وجہ یہ ہے کہ سوشانت صرف ایکٹر اور ڈانسر نہیں تھا وہ سائنس اور آسٹرو فزکس پہ مہارت رکھتا تھا, انڈیا کے گورنمنٹ اسکول سے ٹوپر بچوں کو سائنس دان بنانے کے لیے ناسا بھیج کر آیا اور خود بھی اسپیس ٹریننگ حاصل کی یہی بچے جو وہاں ناسا میں موجود ہیں پچھلے سال گولڈ میڈلسٹ بنے, سوشانت کی اسپیس خدمات کے نتیجہ میں 15اگست 2020 کو ناسا نے سوشانت کے نام سے ایک سرٹیفکیٹ جاری کیا ہے، سوشانت انڈیا میں ایک اسپیس اسکول کھولنے جا رہا تھا, چاند پہ زمین خرید لی, ویمن ایمپاورمنٹ کے لئے دو کروڑ کا چیک دیا, کینسر میں مبتلا بچوں کا علاج اپنی زمہ داری سمجھ کر کروا رہا تھا, سیلاب میں کروڑوں روپے دیئے, لاک ڈاؤن شروع تو ایک شخص نے انسٹا پہ میسیج کیا کہ میرے پاس سوائے تھوڑی سی خوراک کے کچھ نہیں ہے میں لوگوں کی کیسے مدد کروں تو سوشانت نے اسکے اکاؤنٹ میں ایک کروڑ روپیہ ٹرانسفر کر دیا.

سوشانت کوٹنگ کی لینگویج ایجاد کر رہا تھا, اس نے کووڈ ٹیسٹ کے لیے ایک ایپ ایجاد کر لی تھی, ایک موبائل گیم بھی ایجاد کر چکا تھا , اور آسٹرو فزیکس میں ایک پروجیکٹ پبلک کے سامنے کویڈ کے بعد پروجیکٹر پہ لاؤنچ کرنے کا ارادہ رکھتا تھا, میرر رائٹنگ جو دنیا میں صرف ایک پرسنٹ سے بھی کم لوگ دونوں ہاتھوں سے بیک وقت کر سکتے ہیں اس میں ایکسپرٹ تھا۔ سوشانت کی ہر پروجیکٹ کے لیے ایک الگ ڈائری تھی , اسکی کُل بارہ ڈائریز تھیں, وُہ ایک بہترین پینٹر اور اچھا رائٹر تھا , اُس نے اپنی فلمز میں بہت سے اسکرپٹ خود لکھے, 2025 میں وہ چاند پہ جانے کا ارادہ بنا چکا تھا، ناسا سے ایک ٹیلی اسکوپ خرید کر لیا جو

Telescope Meade14″ LX600

ہے اسی سے چاند کی زمین اور سائٹرن کے رنگز کا مشاہدہ کرتا تھا اسکے علاوہ

(Boeing 737 Fixed Base Flight Simulator)

بھی خرید رکھا تھا

اسکی خلائی خدمات میں 15 اگست 2020 کو کیلیفوریا سے ایک سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا ہے اسی ٹیلی سکوپ کے ذریعہ وہ اسپیس کا مشاہدہ کرتا رہتا, امریکن یونیورسٹیز میں اس سال کے آخر میں اسکے لیکچرز کی کمنٹمنٹ ہو چکی تھی۔سوشانت کی آخری فلم دل بیچارہ اسکی موت کے دو ہفتہ بعد ریلیز ہوئی۔

ادتیہ ٹھاکرے پہ الزام ہے اُس نے کویڈ کی ایپ جو سوشانت کی تھی اپنے نام پہ کی ہے , اکشے کمار پہ الزام ہے کہ سوشانت کی وُہ گیم جو وُہ کویڈ کے بعد لاؤنچ کرنے لگے تھے اکشے نے اپنے نام سے ایجاد کی ہے, یاد رہے ادتیہ اور اکشے اچھے دوست ہیں, سورج پنچولی جس نے جیا خان کا قتل کِیا تھا جو سلمان کے اچھے دوست ہیں, سورج نے سوشانت کے ساتھ جھگڑا کیا جسکے نتیجہ میں سلمان نے اس پارٹی سے سوشانت کو باہر کر دیا, فون پہ دھمکی دی اور تمام پروڈکشن ہاؤسز سے بین کروا دِیا۔

کہا جا رہا ہے موت کی رات سوشانت کے گھر چھ سے سات لوگ داخل ہوئے اور ہارڈ ڈسک سے سوشانت کا سارا ڈیٹا چوری کیا اور ریمو کر دیا اسکے بعد قتل کر دیا۔

ریا کا کردار یہ ہے کہ ریا سوشانت کی لائف میں پلانٹ کر کے بھیجی گئی اور اسے چائے کافی اور کھانے میں نشا آور ادویات دیتی رہی, وہ اُسے مکمل طور پہ ذہنی مریض بنانا چاہتی تھی یہ سلسلہ اپریل 2019 سے شروع ہوا مگر آخر سوشانت جان گیا اور ریا کو اٹھ جون 2020 کو گھر سے نکال دیا, اور چودہ جون 2020 کو سوشانت کو قتل کر دیا گیا, سوشانت کے گھر میں موجود جو افراد قتل کے وقت موجود تھے اُن میں سمول مرانڈا اور دیپیش ساون تھے اُن دونوں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ریا اور اسکا بھائی شاوک دونوں ڈرگ سمگلنگ میں گرفتار ہوئے ہیں انکے علاوہ چھ لوگ اور بھی گرفتار ہوئے ہیں جن سے ڈرگ برآمد ہوئی ہے, یہ لوگ پورے بولی ووڈ کو ڈرگ سپلائی کرتے ہیں جو امریکہ اور کینیڈا سے منگوائی جاتی ہے, بولی ووڈ کی ہر پارٹی میں یہ ڈرگ موجود ہوتی ہیں, سننے کو یہ بھی آرہا ہے کہ پاکستان سے سولہ سال سے کمر عمر بچیاں دبئی اور انڈیا میں سمگل کی جاتی ہیں, ویبر نامی ایک وکیل نے کلیم کیا ہے کہ ان میں اسے زیادہ تر بچیاں سلمان خان کے فارم ہاؤس پہ موجود ہیں

1
$ 0.06
$ 0.06 from @TheRandomRewarder
Avatar for Dash
Written by
3 years ago

Comments