Northern cricket team

3 31
Avatar for Dash
Written by
4 years ago

پچھلے سال کی چمپئن ناردرن کی ٹیم زیادہ تر انہی کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جو پچھلے سال سکواڈ کا حصہ تھے- عماد وسیم ایک بار پھر قیادت کے فرائض انجام دیں گے لیکن ابتدائی چند میچز میں عماد انگلینڈ میں ہونے کی وجہ سے شامل نہیں ہو سکیں گے اور شاداب خان ٹیم کی قیادت کریں گے- ٹیم کے کوچ محمد وسیم جنہوں نے پچھلے سال بھی بہترین طریقے سے ٹیم کو کھلایا تھا اور نہ صرف نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں ناردرن کی ٹیم فاتح رہی تھی بلکہ ایک ناتجربہ کار ٹیم کے ساتھ قائداعظم ٹرافی کے فائنل تک بھی پہنچی تھی- امید ہے اس بار بھی محمد وسیم ناردرن کی ٹیم کو بہترین طریقے سے کھلائیں گے-

عمر امین اور سہیل اختر ٹیم میں موجود دو سینئر بیٹسمین ہیں جو کہ لمبی اننگ بھی کھیل لیتے ہیں اور لمبے چھکے مارنا بھی دونوں کے لئے کچھ خاص مشکل نہیں- عمر امین جنہیں شروع میں قومی ٹیم کا مستقبل سمجھا گیا تھا, قومی ٹیم میں تو جگہ نہ بنا پائے لیکن ڈومیسٹک میں ابھی بھی عمدہ کارکردگی دکھاتے ہیں- آصف علی اور علی عمران دو ایسے نوجوان جو تیز رفتاری سے سکور تو بنا لیتے ہیں لیکن کیا وہ یہ کام تسلسل سے کر پائیں گے یا نہیں- آصف علی کیریبئین پریمیر لیگ میں ایک اننگ کے علاوہ مکمل ناکامی کا شکار ہوئے تھے, دیکھنا ہے کہ وہ نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں اپنی فارم بحال کر پاتے ہیں یا نہیں-

حیدر علی جو پچھلے سال بھی ناردرن ٹیم کا حصہ تھے لیکن ٹی ٹونٹی کپ میں انہیں موقع نہیں دیا گیا تھا- لیکن پاکستان سپر لیگ اور پھر قومی ٹیم کی طرف سے حیدر کی بہترین کارکردگی کے بعد حیدر ناردرن کی جانب سے اوپن یا ون ڈاؤن پوزیشن پر کھیلتے نظر آئیں گے اور امید ہے کہ اپنی اسی فارم کا مظاہرہ کریں گے- شائقین کرکٹ اس ٹورنامنٹ میں خاص طور پر حیدر علی کی کارکردگی پر نظر رکھے ہوئے ہوں گے- حیدر علی کے انڈر 19 میں کپتان روحیل نذیر بھی ناردرن ٹیم کا ہی حصہ ہیں اور ان سے بھی بہت سے شائقین کے کافی امیدیں ہیں- روحیل وکٹ کیپنگ میں تو کافی متاثر کن کارکردگی دکھا چکے ہیں لیکن دیکھنا یہ ہو گا کہ کیا وہ ٹی ٹونٹی کے لحاظ سے بیٹنگ بھی کر پاتے ہیں یا نہیں-

ٹیم میں عماد وسیم کے علاوہ شاداب خان, محمد نواز اور حماد اعظم آل راؤنڈر کے طور پر موجود ہیں- عماد وسیم اور شاداب خان تو جانے مانے آل راؤنڈرز ہیں لیکن محمد نواز جو ایک وقت میں قومی ٹیم کا حصہ تھے, ان دونوں کی بہتر کارکردگی کے باعث ٹیم سے دور ہیں- حماد اعظم سے ایک وقت میں کافی توقعات تھیں کہ وہ قومی ٹیم میں فاسٹ باؤلنگ آل راؤنڈر کے طور پر شامل ہو سکتے ہیں لیکن مواقع کے باوجود حماد خاص کارکردگی نہ دکھا سکے اور اب ڈومیسٹک تک ہی محدود ہیں- ٹیم میں عماد, شاداب اور نواز کے علاوہ لیگ سپنر فرزان راجہ بھی موجود ہیں- ناردرن کی ٹیم میں ٹی ٹونٹی کرکٹ کے لئے نہایت موزوں فاسٹ باؤلرز بھی موجود ہیں- محمد عامر, حارث رؤف, سہیل تنویر اور موسی خان ناردرن ٹیم کا حصہ ہیں-

نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے لئے محمد وسیم نے ناردرن کے لئے بہترین سکواڈ کا انتخاب کیا ہے- اس سکواڈ میں اگر کوئی خرابی نظر آتی ہے تو وہ تین ایک جیسے سپن آل راؤنڈرز کی موجودگی ہے لیکن شاید ملتان اور راولپنڈی کی پچز پر یہ ناردرن کی ٹیم کی ایک اور خوبی بن جائے- محمد وسیم کی کوچنگ اور ناردرن کا سکواڈ دیکھتے ہوئے ناردرن کی ٹیم کے بارے میں کہا جا سکتا ہے کہ وہ ایک بار پھر سے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کا فائنل کھیلنے کی مکمل اہلیت رکھتی ہے-

#NationalT20Cup

#PakistanCricketTeam

9
$ 0.02
$ 0.02 from @TheRandomRewarder
Avatar for Dash
Written by
4 years ago

Comments

Brilliant

$ 0.00
4 years ago

Bilkul ye team acha khail rahi hai Like coment subcribe back

$ 0.00
4 years ago

جی بلکل اس بار بھی یہ ٹیم بہت مضبوط ہے اس ٹیم کو ہرانا باقی ٹیموں کے لیے بہت بڑا چیلنج ہوگا

$ 0.00
4 years ago