لمحہ فکر

1 22
Avatar for Dash
Written by
3 years ago

ہم لوگ ایک دوسرے کے ساتھ ہو کر بھی ساتھ نہیں ہوتے ۔ ہم بھیڑ میں محفل میں ہر جگہ خود کو تنہا محسوس کرتے ہیں ۔ ہم ایک دوسرے کو محسوس نہیں کرواتے کہ ہم تمہارے ساتھ ہیں تم تنہا نہیں ہو ۔ ہم کسی کو تسلی نہیں دیتے کسی کے لیے آسانیاں نہیں بانٹتے ۔ سن کر ان سنا کر دیتے ہیں اور دیکھ کر آنکھیں موند لیتے ہیں ۔

ہم ایک دوسرے کی پرواہ نہیں کرتے فضول چیزوں کے پیچھے بھاگتے رہتے ہیں۔

ایک چھوٹی سی مثال لے لیتے ہیں ۔۔

ہماری کنٹیکٹ لسٹ میں سینکڑوں نمبرز ہوتے ہیں ۔ جن کو ہم عید کے عید ایک مسیج کرتے ہیں کچھ ایسے ہوتے ہیں جن سے بس کام پڑا تو ٹھیک ورنہ کوئی ضرورت نہیں ۔

اور اس لسٹ میں سے شاید ہی کوئی دو یا تین خوش نصیب ایسے ہوں جن کا آپ خیال رکھتے ہوں جن کا حال چال آپ کسی بھی غرض کے بغیر معلوم کرتے ہوں ۔۔

ہم سب ایک دوسرے کے سٹیٹس دیکھتے ہیں ۔ اور یہ بات درست ہے کہ سٹیٹس ہر بار آپ کے حالات کو نہیں بتا رہا ہوتا اس کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں ۔۔ لیکن ایک دوست جس کو آپ جانتے ہیں اگر اس کا کوئی اسٹیٹس ایسا ہے جو آپ کو پریشان کرے۔ جو آپ کو حیرت میں ڈالے ۔ جو اس کے ڈسڑب ہونے کی طرف اشارہ کرے تو مجھے نہیں لگتا آپ کو چپ رہنا چاہیے آپ کو اس سے بات کرنی چاہیے اسے اکیلا نہیں چھوڑنا چاہیے ۔ اس سے حال چال پوچھیں اس کے لیے آسانی کریں' ۔ وہ آپ کو نہ بھی کچھ بتائے مگر آپ کی فکر سے اسے یہ احساس ضرور ہوگا کہ وہ اکیلا نہیں آپ اس کے ساتھ ہیں۔

اپنے لہجے میں نرمی رکھیں دوسروں کو مکمل سنا کریں۔ جب کوئی آپ کے سامنے کھل جائے تو پھر صرف اسی سنیں اسے مت سمجھائیں اسے مت بتائیں کہ کیا غلط ہے کیا ٹھیک ۔ پہلے سن لیا کریں ۔ کھبی کھبی انسان صرف یہی چاہتا ہے کہ اسے سنا جائے۔

سوشل میڈیا پر فضول کی پوسٹ لائک کر کے کومنٹس کر کے جو وقت ہم ضائع کرتے ہیں وہ اپنے آس پاس کے لوگوں کو آسانیاں پہچانے میں لگانا چاہیے ۔ سوشل میڈیا برا نہیں مگر اپنے دوستوں کو چھوڑ کر اپنے فیملی کو چھوڑ کر یہاں لگے رہنا کسی بھی طرح درست نہیں ۔۔

دوسروں کے لیے آسانیاں پیدا کرنے والے بن جائیں آپ کی راہ آسانیوں کی طرف خود با خود ہموار ہوتی جائے گی ۔۔

اپنوں کو واقعی اپنا بن کر دکھائیں کبھی جھک جائیں ،کبھی صبر کر لیں ،کبھی معاف کر دیں ۔ لیکن کسی کو اکیلا نہ چھوڑیں ۔ کسی بھی حال میں ۔

7
$ 0.00
Avatar for Dash
Written by
3 years ago

Comments

Well I am very impressed with your urdu typing... Well said dear keep it up your work. Exactly you said 100% true always listen other's voice.

$ 0.00
3 years ago