0
9
تم حقیقت نہیں ہو حسرت ہو
جو ملے خواب میں وہ دولت ہو
تم ہو پہلو میں پر قرار نہیں
یعنی اسیا ہے جیسے فرقت ہو
میں تمہارے ہی دم سے زندہ ہوں
مر ہی جاؤں گا جو تم سے فرصت ہو
کس طرح چھوڑ دوں تمہیں جاناں
تم میری زندگی کی عادت ہو
تم ہو خوشبو کے خواب کی خوشبو
اور اتنی ہی بے مرّوت ہو
داستان ختم ہونے والی ہے
تم میری آخری محبت ہو۔۔۔۔۔