مری کی خوبصورتی

1 6
Avatar for Beya3
Written by
2 years ago

میں آج جس موضوع کو تحریر کرنے جا رہی ہوں اسکو تحریر کرتے ، سوچتے اور اس کا تصور ذہن میں لاتے ہوئے میرا دل خوشی سے لبریز ، میری آنکھیں مسرت سے معمور ہو جاتی ہیں کیونکہ سیر و سیاحت تو ہر ایک کا پسندیدہ مشغلہ ہوتا ہے

ہر علاقے ، ہر قصبے ، ہرشہر کی اپنی ایک خوبصورتی ، دلکشی، اور چاشنی ہوتی ہے مگر جو خوبصورتی، جو بناوٹ، جو دلکشی مری کے حصے میں آئی ہے وہ کسی اور علاقے کسی شہر کو حاصل نہیں ہوئی جہاں تک مری کی خوبصورتی کا تعلق ہے تو ہمیں اسکی خوبصورتی ،اسکی دلکشی کو بیان کرنے کےلئے ایسے الفاظ نہیں ملتے جو اسکی خوبصورتی کو نکھار سکیں

مری پاکستان کے مشہور سیاحتی مقاموں میں سر فہرست ہے ۔یہ سطح سمندر سے سات ہزار فٹ سے بھی زیادہ بلندی پر واقع ہے۔مری اور کہوٹہ پہاڑیاں ہمالیہ کی شاخیں ہیں۔یہ پہاڑیاں متوازی سلسلے پر مشتمل ہیں جن میں سے ایک خاص مری کا سلسلہ ہے

مری کا سفر راولپنڈی کی ایک سڑک سے شروع ہوتا ہے مری کی مناسبت سے ہی اس سڑک کا نام مری روڈ رکھا گیا مری کی سڑکوں پر دائیں اور بائیں جانب گہری گہری کھائیاں ہیں جو سبزی سے بھری ہوئی ہیں مری جانے والے سیاح جیسے جیسے آگے بڑھتے ہیں کھائیاں گہری سے گہری ہوتی چلی جاتی ہیں اور سیاح یہیں سے قدرتی حسن اور رعنائیوں کے دلدادہ ہونا شروع ہو جاتے ہیں راستے میں ہر قدم ٹھرنے کو جی چاہتا ہے جہاں چھاؤں گھنی ہوتی ہے جابجا شاہ بلوط،اوک ،سلور اوک،دیودار جیسے قدآور اور قدیم ترین درخت بہت ہی خوبصورت انداز سے کھڑے دکھائی دیتے ہیں

مال روڈ کی بات کی جائے تو وہ سیاح جو دور دراز سے میلوں کا سفر طے کر کے مری کے مال روڈ پر پہنچتے ہیں تو یوں لگتا ہے کہ جیسے انسان صحرا سے جنت میں آ گیا ہوں مال روڈ کو "مری کا دل" بھی کہا جاتا ہے کہنے والے اسے مری کا "رخ زیبا" بھی کہتے ہیں مال روڈ مری کا وہ علاقہ ہے جہاں بیرون ملک سے آنے والے تمام لوگ آکر ٹھہرتے ہیں یہاں لگ بھگ 500 ہوٹل ہیں ان ہوٹلوں میں ہر طرح کی سہولیات میسر ہیں

مال روڈ ایک ایسی جگہ ہے جہاں آپ کو ملک کے مشہور ترین سیاست دان شاعر ،اداکار ،کھلاڑی، بھی سیر کرتے ہوئے مل جاتے ہیں مال روڈ مری کا سب سے بارونق اور رات گئے تک کھلا رہنے والا مقام ہے

مال روڈ کے علاوہ مری میں ایسےبہت سے خوبصورت مقامات اور جگہیں ہیں جو مری کی خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہیں جن میں پتٹریائہ ،جھیگا گلی، کشمیر پوائنٹ، پنڈی پوائنٹ ،بھوربن،نتھیاگلی ،بھوربن،ایوبیا،گھوڑاگلی شامل ہیں

مری میں ایسے دلکش مناظر اور خوبصورت مقامات ہیں جو اپنے دامن میں فطرت کی لازوال خوبصورتیوں کے نہ ختم ہونے والے خزانے سمیٹے ہوئے ہیں

1
$ 0.01
$ 0.01 from @Laiba1
Avatar for Beya3
Written by
2 years ago

Comments

بس اب آپ نے بار بار مری آنا ہے💕😂

$ 0.00
2 years ago