کرونا وائرس کے تعلیم پر اثرات

0 12
Avatar for Beya3
Written by
2 years ago

ابتدا ہے رب محمد کے مقدس و مطہر نام سے جو کائنات کے بدن سے اٹھنے والی روشنی کا خالق ہے جو کون و مکاں کے سینے میں دل بن کے دھڑک رہا ہے عالم ارواح سے عالم برزخ سارا نظام جس کے ارادتہ کن سے مشروط ہے یہ ہوائیں یہ فضائیں فقط اسی کے اوصاف کا قصیدہ پڑھتے نظر آتے ہیں

کرونا وائرس ایک ایسا مہلک مرض ہے جس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے یہ وائرس دسمبر 2019 کو چین کے شہر ووہان میں ظہور پذیر ہوا ایک ایسا وائرس جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری دنیا کا نقشہ پلٹ دیا ماہرین آج تک اس مرض کی گہرائی تک نہیں جا سکے کہ یہ انسانوں میں کہا ں سے آئے ۔بعض ماہرین کا خیال ہے کہ یہ وائرس جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوا اور بعض کے نزدیک چمکادر میں سب سے پہلے اس وائرس کی علامات دیکھی گئی ۔ بہرحال اس میں سچائی اور حقیقت کا کوئی ٹھوس عنصر شامل نہیں

کرونا وائرس نے نہ صرف معشیت کو تباہ و برباد کر دیا ہے بلکہ تعلیم کو بھی بہت زیادہ متاثر کیا ہے جہاں تک تعلیم کا تعلق ہے تو جتنی زیادہ تباہی تعلیم کی کرونا وائرس کے دوران ہوئ اس کا ازالہ آج تک نہیں کیا جا سکا وہ بچے جو پڑھائی ، علم اور اپنے مستقبل کے لیے دن رات کوشاں رہتے تھے اب صرف نقل اور صفحہ چھاپنے کو ترجیح دیتے ہیں جس سے نہ صرف بچوں کا مستقبل خراب ہو رہا ہے بلکہ جب یہی بچے مستقبل میں کسی عہدے پر فائز ہو گئے تو ان کے پاس سوائے کاغذ کی ڈگری کے کوئ اعلیٰ تعلیم نہیں ہو گی جس سے ملک و قوم کو ہی نہیں بلکہ ہر تعلیمی ادارہ بہت زیادہ متاثر ہو گا

1
$ 0.01
$ 0.01 from @Laiba1
Avatar for Beya3
Written by
2 years ago

Comments