احترام

0 6
Avatar for Beya3
Written by
1 year ago

توقیر نے کچھ سموسے ،پکوڑے اور کباب خریدے اور جھومتا ہوا اپنی نئی چمکتی ہوئی کار کی طرف چلا افطاری کا سامان گاڑی میں رکھا اور گاڑی سٹارٹ کرنے لگا تو عقب نما آئینے میں دیکھا کہ گاڑی کے پیچھے ایک چودھا،پندرہ، سالہ موٹر سائیکل سوار لڑکا ہاتھ میں لفافہ پکڑے کچھ کھا رہا ہے توقیر نے اسے ڈانٹتے ہوئے کہا

"ابے نظر نہیں آتا تم نے گاڑی کا راستہ روک رکھا ہے"

لڑکے نے غصے میں جواب دیا

غصہ کیوں ہوتے ہو موٹر سائیکل ہٹا دیتے ہیں

توقیر اس کی بات سن کر برھم ہوگیا اور جلدی سے ایک تھپڑ رسید کر دیا شور سن کر لوگ اکھٹے ہوگئے

پوچھا کیا ہوا

توقیر بولا ،"یہ لڑکا رمضان کی بے حرمتی کرتا ہے اسکو شرم نہیں آتی سرعام کھا رہا ہے اور منع کرنے پر آنکھیں دیکھاتا ہے"

سارے لوگ تماشا دیکھنے کے لیے اکھٹے ہو چکے تھے ان میں سے کسی نے کہا ،" مارو اسکو رمضان کی بے حرمتی کرتا ہے"

توقیر نے اپنی گاڑی سٹارٹ کی ٹھنڈی ٹھنڈی ہوا لگنے سے اسکی پی ہوئ شراب کا نشہ سر درد دینے لگا لفافے میں رکھے کبابوں کی مزےدار خوشبو آرہی تھی توقیر نے ٹیپ ریکارڈ آن کیا اور کباب نکال کر کھانے لگا

1
$ 0.00

Comments