ماں کا لاڈلہ
اماں ٹھیک کہتی ہیں
میں بہت سست ہوں اتنا سست کہ
وقت میرے لئے نہیں رکا
میری ہتھیلیوں سے
برف کی مانند پگھلنے لگا
پانی بن کر بہہ نکلا اور میں دیکھتا رہ گیا
اِک روز ملنے آیا
میں خاموش محبت کے
گیت گنگنانے میں مصروف رہا
ایک ساز ڈھونڈنے میں
اتنی دیر ہوگئی محبت کے پیانو بجاتے
کہ وہ دوسری گلی میں جا پہنچی 🤗
میرے وائلن سے
غلط فیصلوں کی مہک آنے لگی 😶
ان سے چھٹکارے کی خاطر
نیند کی گولیاں خریدیں😑
اور انہیں محبت کا تحفہ سمجھ کر
کئی راتوں تک پھانکتا رہا 😭
بے نیند آنکھوں کے گِرد
ہجر کے دائروں کی دوستی ہوئی😊
سیاہ حلقے مجھے
چہرے کی شکستگی کا
ساماں لگنے لگے😑
مارکیٹ سے مہنگی ترین
نائٹ کریم خریدی
اور اسے دِن میں بھی لگانے لگا
بھول گیا 🤐
"ہجر کے دھبے ان سے نہیں مٹیں گے"
میرے دِل میں خوف تھا 🥺
یہ جانتے ہوئے بھی
"خدا کسی بھی وقت مصافحہ کر لیتا ہے"
میں ہاتھ بڑھاتے ہوئے ڈرتا رہا...💔
اِک عجَب سا بوجھ آیا ہے کَندھوں پر
جب سے اُترا اِن سے سکول کا بَستہ