اس نے آئینہ دیکھنا چھوڑ دیا😥۔۔۔۔۔

0 25
Avatar for Aqeel
Written by
4 years ago

اور پھر میں نے رب سے اس کےلیے خوشیاں اور اپنے لیے سکون مانگا

وہ بہت دیر سے آئینے کے سامنے کهڑی خود کو سنوار رہی تهی ،پارٹی میں وقت پر جانا تھا

اس لئے میرے غصے کی انتہا نہ رہی,

کیا وحشت هے؟

آخر تم عورتوں کو سب سے منفرد نظر آنے کا جنون کیوں هے؟ اس لئے جناب تاکہ ان کے شوہر کی نگاہ کسی اور طرف نہ اٹهے ،بس جب دیکهے اپنی بیوی هی کو دیکهے ،

( وہ بڑی اپنائیت سے میرے پاس آ کر بولی ، )

محسوس کر ہمیں خود میں

تیری سانسوں میں رہتے ہیں ہم

بڑا اچها بہانہ هے ،اپنے ذوق کی تسکین کا ،کبهی یہ سوچا هے کہ وهاں کتنے نامحرم هوتے هیں ، تم میرے لئے نہیں ،دوسروں کے لئے خود کو سجاتی هو جو کہ میری بڑی غلطی تھی ،میں سوچے بغیر بول گیا

اس کی انا کو ٹھیس پہنچی ،اس کے جزبات ٹوٹ گئے آئینے میں خود کو غور سے دیکها،واش روم گئی اور منہ دهو کرباہر نکل آئی.

میں خفا نہیں ہوں تم سے 👁

پر دل دکھا ہے______ میرا💔

چلئے دیر هو رہی هے ،چادر لپیٹتے هوئے مجھ سےآگے آگے چلنے لگی. پارٹی سے آکر کافی دیر هو گئی .میرا موڈ خراب تها .اس لئے سیدها کمرے میں چلا گیا ،

پیاس کی شدت سے جب آنکھ کهلی ،پانی پینے کے لئے اٹها تو اس پر نظر پڑی ،شائد کچھ لکهتے لکهتے سو گئی تهی ،میں نے آهستہ

سے ڈائری اٹها لی ،لکها تها، مرد کا بهروسہ جیتنا بہت مشکل هے ،اپنے آپ کو بڑی اذیتوں سے گزارنا پڑتا هے .پهر بهی پتہ نہیں چلتا ،کب کہا ں غلطی هو جاتی هے ،میں بهی اسی بهروسے کو لے کر اب تک چلتی رهی اور سمجهتی رهی کہ میرا سجنا سنورنا صرف سمیر کے لئے هے

،اور ان کی نظر پر صرف میرا حق هے ،ان کی محبت میں اتنی غرق رهی کہ کبهی کسی دوسری طرف دهیان هی نہ گیا

جو میری سب سے بڑی بهول تهی ،مرد اپنا ظرف وہیں آزماتے هیں جہاں انہیں ہارنے کا ڈر نہیں هوتا ،سوآج میں ہار گئی ،میں نے اپنا سب کچھ کهو دیا میرا مان ٹوٹ گیا..

تیرے نا نصیب میری زندگی دا ساتھ وے

پیرے بنا زندگی دیاں سدراں اداس وے

میں نے غور سے دیکها آنسو گال پر خشک هو چکے تهے وہ معصوم چہرہ جسے میں بہت چاہتاتها آج کرب میں ڈوبا تها پھر ایسی بکهری کہ میری لاکھ محبتوں اور معافیوں کے

باوجود دوبارہ سمٹ نہ سکی گهر کی ذمہ داری میں کوئی فرق نہ آیا وہ اپنی ذمہ داریاں اسی طرح نبهاتی رهی لیکن پھر

اس نے آئینہ دیکهنا چهوڑ دیا ... 😐😔

1
$ 0.01
$ 0.01 from @TheRandomRewarder
Sponsors of Aqeel
empty
empty
empty
Avatar for Aqeel
Written by
4 years ago

Comments