poetry

0 14
Avatar for Ahsan2032
4 years ago

ماہِ کامل نہ سہی پاس ، ستارہ کوئی ہے

یہ غلط فہمی رہی ہم کو ، ہمارا کوئی ہے.

یہ جو بہتے ہوئے لاشے ہیں ، کہاں جاتے ہیں ؟.

بول دریائے ستم تیرا کنارہ کوئی ہے ؟

بس ہوا ملتے ہی ہر یاد بھڑک اٹھتی ہے.

یوں سمجھ راکھ کے اندر بھی شرارا کوئی ہے.

کوئی دستک ہی نہ تھی اور نہ "میں ہوں" کی صدا

میں نے چوکھٹ پہ کئی بار پکارا ، کوئی ہے ؟.

تو جو عامل ہے تو پھر توڑ بتا وحشت کا.

اس محبت کی اذیت کا اتارا کوئی ہے ؟.

آج کل تم بھی اکیلے ہو سنا ہے میں نے.

.تم تو کہتے تھے مرے بعد تمہارا کوئی ہے.

2
$ 0.00

Comments