read.cash Log in
@ZoyaAnsari more from that month

میں بہت کوشش کرتا ہوں کہ اُس سے بچھڑنے کے بعد خود کو نارمل رکھ سکوں.... اپنے آپ کو مضبوط کر لوں کہ کچھ بھی ہو جاۓ میرا درد یا میری تکلیف میری آنے والی زندگی کو خوبصورت رکھنے کی راہ میں رکاوٹ نا بنے اور میں اپنی تمام تر ذمہ داریاں احسن طریقے سے پوری کر سکوں.... لیکن.... اک عجیب سی الجھن ،اک بے نام سا درد جو مسلسل مجھے کسی آری سے کاٹ دینے کے درد جیسا احساس دلاتا ہے.... ہزار کوشش کے باوجود ہزار لوگوں کے ہوتے ہوۓ بھی میں خود کو کسی گھنے جنگل میں بھٹکا ہوا مسافر دیکھتا ہوں جس کی تمام تر امیدیں اُس چراغ سے جڑی تھیں جو بجھ چکا.... نا جانے کیوں اُٹھتے بیٹھتے چلتے پھرتے ،میرا دل اور دماغ کسی ایک نقطے پہ اٹکے رہتے ہیں.... میری سوچنے سمجھنے کی تمام تر صلاحیتیں یوں محسوس ہوتی ہیں کہ کبھی تھیں ہی نہیں.... اک ایسی الجھن جو نا دکھائی جا سکے.... اک ایسا درد جو نا بتایا جو سکے جو نا تو کم ہونے کا نام لیتا ہے اور نا ختم ہونے کا.... بارہا تنہائی میں کبھی خود کو الزام دیتا ہوں اور کبھی اُس کی کسی غلطی کا سوچ کہ خود کو تسلی دیتا ہوں کہ وہ ایسا تھا تو میں کیوں تڑپوں لیکن دیمک مسلسل کھائے جا رہی ہے.... یہ درد مجھے مار کر زندہ کرتا ہے..... ناجانے کب تک اسی تکلیف میں زندگی بسر ہوگی؟.... لیکن اک راز کی بات بتاؤں تو جو لطف اس درد اور رسوائی میں ہے.... جو سکون تسلسل سے اُسے سوچنے سے ملتا ہے.... جو لذت یوں ہی گم سم رہنے میں ہے میں اس احساس سی کبھی باہر نکلنا ہی نہیں…… #aani

No comments yet

Log in to join in Reading is open to everyone. Replying needs an account.