نعت_ رسول_ مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتاب : لہو رنگ خوشبو صد مرحبا آقا ﷺ یہ بڑائی ترے ﷺ در کی ہوتی ہی نہیں ختم کمائی ترے ﷺ در کی شاہان_ جہاں بھی ہیں ترے ﷺ در کے سوالی "محتاج ہے یہ ساری خدائی ترے ﷺ در کی” مہکاتی ہے پر روز مری روح کے غُنچے خوشبو ہے صبا آج بھی لائی ترے ﷺ در کی ملتی ہیں شفائیں ہمیں اُس خاک کے صدقے جو خاک_ شفاء ہم نے اُٹھائی ترے ﷺ در سے رُتبہ جو کبھی ملتا نہیں شاہ_ جہاں کو کرتی ہے عطا ہم کو گدائی ترے ﷺ در کی سر آنکھوں پہ رکھا ہے اسے میں نے ہمیشہ جس دن سے ملی مجھ کو چٹائی ترےﷺ در کی چُنتے ہیں مسلسل مرے الفاظ ملائک ہے صبح و مساء مدح سرائی ترےﷺ در کی اُس ریش_ مبارک میں چمکتے ہیں ستارے سلمان رض نے کی جس سے صفائی ترے در کی محشر سے کوئی کم تو نہیں مُنکر _ دیں نے جس طرح سے لُوٹی ہے کمائی ترے ﷺ در کی زاہد کی دعاؤں میں نہ سجدوں میں اثر ہے جس روز سے میراث گنوائی ترے ﷺ در کی
No comments yet