آوارگی غزل
♥آوارگی♥ یہ دل یہ پاگل دل میرا کیوں بجھ گیا آوارگی' اس دشت میں اک شہر تھا وہ کیا ہوا؟ آوارگی......🌹 کل شب مجھے بے شکل کی آواز نے چونکا دیا' میں نے کہا تُو کون ہے اُس نے کہا! آوارگی......🌹 اک اجنبی جھونکے نے جب پوچھا میرے غم کا سبب' صحرا کی بھیگی ریت پر میں نے لکھا! آوارگی......🌹 یہ درد کی تنہائیاں یہ دشت کا ویراں سفر' ہم لوگ تو اُکتا گئے اپنی سُنا آوارگی......🌹 کل رات تنہا چاند کو دیکھا تھا میں نے خواب میں' محسن مجھے راس آئے گی شاید سدا آوارگی......🌹
7 comments
What a beautiful article you write about the awargi ghazal............
Thankx dear for your response
You shared such a beautiful click ♥️♥️
Thankx dear Nadia be happy always
Nice gazal dear.
Thankx dear ALLAH Blessed you
واو۔ زبردست یہ دل یہ پاگل دل میرا کیوں بجھ گیا آوارگی۔