دردناک جب میں ہسپتال میں اپنی آخری سانسیں لے رہا ہوں ، تو اچانک سے میرے موبائیل پہ کال آئے ، اور کال اٹینڈ کرنےکےلئے ، جب میرے کان کے ساتھ لگایا جائے ، تو آگے سے وہ بس اتنا کہے کہ "سنو " "۔۔۔۔۔۔میں تم سے۔۔۔۔۔" اور ساتھ ہی میری سانسیں ٹوٹ جائیں ، پھر جب وہ کال پر مسلسل " ہیلو " کہے ، تو کوئی اسے اتنا کہہ کر کال منقطع کر دے کہ "Sorry, He is no more" اور پھر اسے میری قبر تب جا کے ملے ، جب اس کے سر کے بال سفید ہو چکے ہوں، کمر جھک گئی ہو، آنکھیں کمزور ہو گئی ہوں ، اور ہاتھ میں سہارے کے لئے ایک لاٹھی پکڑ رکھی ہو ، پھر وہ میری قبر پر اپنی ادھوری بات پوری کرے کہ "سنو " میں تم سے اب دیوانگی کی حد تک محبت کرتی ہوں، عشق کرتی ہوں، مجھے معاف کر دو ، " میں نے تمہاری محبت کی قدر نہیں کی" اور میں خاموشی کی زنجیروں میں قید ، اسے جواب تک نہ دے سکوں۔۔۔۔۔۔۔۔😊
Log in to join in Reading is open to everyone. Replying needs an account.
No comments yet