دوست: " یار مجھے یہ میم(اے بی سی) ذرا اچھی نہیں لگتی، اپنےگھر کے مسئلے مسائل کلا س میں ڈسکس کرتی رہتی ہیں۔ میں: ہاں نا مجھے بھی اچھا نہیں لگتا ان کا لیکچر سننا اپنی طرف سے تو وہ ہمیں انٹرٹین کر رہی ہوتی ہیں پر انہیں کیا پتا کہ ہم تو مزید بور ہو رہے ہوتے ہیں🙄😶۔ دوست سے یہ بات ڈسکس کرتے ہوئے میرے ذہن میں نوائز کیش کی پوسٹس بھی آگئیں ، ہم بڑے شوق سے اپنی روٹین اور مسائل یہاں پوسٹ کر رہے ہوتے ہیں ، لیکن سچ تو یہ ہے کہ کسی کو ہماری ذاتی زندگی سے کوئی دلچسپی نہیں ہوتی، نا کوئی ہماری لو سٹوری سننے کے موڈ میں ہوتا ہے اور نا ہی بریک اپ کے قصے😶🤧۔ لوگ بس خوشی کے موقع میں شرکت کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں، اپنے مسئلے خود سے حل کریں اور بعد میں چاہے بتا دیں کے دیکھو!!! میں نے یہ کر لیا😀۔ خود کو اتنا مضبوط کر لیجیئے کہ کسی اور سے مسائل شیئر کرنے کی ضرورت نا آئے(مجھے خود بھی اس پوسٹ پر عمل کرنے کی ضرورت ہے🤣) 😶 Image source: https://www.yourquote.in/ishika-gupta-r2ts/quotes/your-problems-yours-no-one-get-you-out-it-neither-anyone-you-gfuio
No comments yet