read.cash Log in
@Parnia more from that month

امید ہےسب خیروعافیت سےہونگے اور ہڈ حرامی کا عملی ثبوت بنے ہوئے اپنے اپنے بستروں میں دبکے بیٹھے ہونگے🤣(اچھا برا نا منانا اب)۔ اگر آپ کو سکول، کالج اور یونیورسٹی سے لاک ڈاوءن کی وجہ سے چھٹیاں ہے تو شکر منائیں گھر بیٹھیں اور موجیں کریں😶 ۔۔۔۔۔ زیادہ ایکسائیٹڈ نا ہوں واپس فزیکل کلاسز میں جانے کے لئے۔ مجھے ہی دیکھ لو! کتنا شوق تھا کل تک جامعہ واپس جانے کا اور آج۔۔۔اتر وتر گیا سارا پڑھائی کا جن بھوت جو پچھلے چند دنوں سےمیرے سر پہ سوار تھا😒 چل چل کہ میرے پاوءں دکھ رہے ہیں 🏃‍♀️🏃‍♀️ اور اب میرا دل چاہ رہا ہے کہ دنیا کہ کسی کونے میں چھپ جاوءں جہاں میری جامعہ والے مجھے ڈھونڈ نا پائیں۔ خیر ابھی بھی فائنل کچھ نہیں ہے کہ پراپر کلاسز کیسے ہونگی کیمپس میں یا آنلائن۔۔امید ہے جو بھی ہو گا جلد ہو گا اور بوریت کا خاتمہ ہو گا ۔

No comments yet

Log in to join in Reading is open to everyone. Replying needs an account.