کل کے لیکچر میں سیکھی گئی ایک خوبصورت بات،اس سے پہلے کہ میرے دماغ سے فررر ہوجائے سوچا ادھر لکھ کہ محفوظ کر لوں😅😅۔ ایک زبان کو زبان ہی رہنے دیں اسے اپنے کلچر کا حصہ نا بنائیں، اگر کوئی انگلش سیکھنا اور بولنا چاہ رہی ہے تو اس کےلئے ہرگز ہرگز ضروری نہیں ہے کہ وہ جینز اور ٹاپ پہننا شروع کر دے۔۔۔اگر کوئی بی بی حجاب اوڑھے ہوئے ہے، برقع ۔پہنے ہوئے ہے اور وہ انگریزی میں بات کر رہی ہے تو خدارا اس پہ تنقید مت کیجیئے کہ اگر انگلش بولنی سیکھ لی ہے تو حلیہ بھی ان کہ والا اپنا لو۔ دنیا کو کوئی بھی آئین اور قانون یہ نہیں کہتا کہ اگر مغربی زبان بولنی ہے تو لباس بھی مغربی پہنو۔ طرح طرح کی بولی بولنا سیکھنا اور نت نئے علوم و فنون سے مستفید ہونا سب کا حق ہے، سو کالڈ لبرزم سے ہٹ کر سوچیں اور دوسروں ںسے سیکھنے اور علم حاصل کرنے کا حق نا چھینے۔ جیو اور جینے دو!!! خوش رہو آباد رہو۔👩🌾👨🌾۔
Log in to join in Reading is open to everyone. Replying needs an account.
No comments yet