read.cash Log in
@Parnia more from that month

یار قسم سے بڑی گرمی ہے آج، مت ماری گئی ہے میری تو سویرے سویرے😫۔ سورج کو تو دیکھو، پتا نہیں کس کو دیکھ کہ اتنا جل رہا ہے، شاید میں آج کچھ زیادہ ہی پیاری لگ رہی ہواس لئے مجھے دیکھ کہ جل رہا ہے، پر میں نے تو منہ پہ ماسک چڑھایا ہوا ہے اس نے مجھے کیسےدیکھ لیا، ماسک سے یاد آیا۔۔۔۔اتنی گرمی میں ماسک توبہ توبہ سانس گم ہو رہی ہے اور پھر میرے جیسے چشماٹو کیا کریں بیچارے، چشمےپر اتنی بھاپ جمع ہو جاتی ہے کہ نظر بھی صحیح سے نہیں آتا۔۔۔۔ بار بار اتار کہ صاف بھی نہیں کر سکتے۔ اب کیا کریں سانس لینا چھوڑ دیں؟؟ چشمہ اتار دیں؟؟ یا ماسک کو آگ لگا دیں؟؟ کچھ تو بتا زندگی😶۔

No comments yet

Log in to join in Reading is open to everyone. Replying needs an account.