کبھی بازار میں چلتے چلتے شوارما کھایا ہے؟؟؟😉 میں نے کھایا آج اور بڑا مزا آیا 🤣۔ گئے تو ہوسپٹل تھے پر واپسی پر شوارمے دیکھ کر ایسا جی للچایا کہ بس پھر جو ابھی ڈاکٹر نے کمرے میں ہدایتیں سنائی تھیں وہ پاس پڑے ڈسٹ بن میں پھینکی اور شوارما لے لیا۔کہاں کا پرہیز کہاں کا علاج پہلے جی تو خوش کر لیں۔ پہلے تو سوچا گھر لے کر چلتے ہیں پھر یاد آیا کہ گھر پر جو بھکڑ بہن بھائی بیٹھیں ہیں انہوں نے کھانے ہی دینا اور ان کےلئے الگ سے خریدوں۔۔۔۔۔۔سوال ہی پیدا نہیں ہوتا!!! اتنی سخی نہیں ہوں میں😄😄 ۔ بس پھر اس کا وہ ٹشو ٹائپ شاپر سا اتارا اور چلتے چلتے کھا لیا ۔۔۔دیکھ رہے تھے لوگ عجیب نظروں سے پر دیکھی جاوء مجھے کیا🤧 مجھے تو بھوک لگی تھی۔ بہت نیند آئی ہے مجھے تو آج۔ ویسے تو خیر ہمیشہ ہی آئی رہتی ہے پر آج ذرا دوائی نے کچھ زیادہ ہی لوریاں سنا دی ہیں ۔۔۔۔شب بخیر
Log in to join in Reading is open to everyone. Replying needs an account.
No comments yet