صبح بخیر زندگی!۔ گھر میں ایک شخص کے اضافے سے زندگی کی کایا پلٹ سی جاتی ہے، چاہے وہ شخص جتنا بھی اپنا ہو۔ جیسے میرے بابا اچانک سے واپس آ گئے ہیں اور اب میری روٹین ہے کہ سیٹ ہونے کو نہیں آ رہی۔ میں رات 8 بجے سو کہ صبح 8 بجے اٹھنے والوں میں سے ہوں، اور اب!!! فجر کی اذان سے بھی پہلے جگا دیتے ہیں بابا اور رات کو بھی پوری نظر رکھتے ہیں کہ کوئی جلدی نا سوئے اور بیٹھ کر پڑھے😩😩۔ نیند نا پوری ہونے کی وجہ سے آنکھیں اوع منہ دونوں ہی سوجے ہوئے ہیں😪افف شیشہ دیکھنے کو بھی دل نہیں کرتا۔ باقی سب تو چلو دن میں سو جاتے ہیں پر مجھے تو دن میں نیند ہی نہیں آتی۔اس لئے میری شامت کچھ زیادہ آجاتی ہے۔ ویسے ایک بات ہے۔۔لائف میں ڈسپلین سا آگیا ہے سارے کام فٹا فٹ ہو جاتے ہیں، جیسے ابھی سوا سات ہی ہوئے ہیں بس اور میں نے ناشتہ بھی بنا کہ کروا دیااور گھر بھی چمکا لیا😁😁 اب میرے پاس سارا دن فری ہے اس میں جو جی چاہے کروں، جھوموں ناچوں گاوءں یا پڑھ لوں میری مرضی، اور اس ڈسپلنڈ لائف میں ایک آدھ سنکرز کھانے کو مل جائے تو الگ ہی مزا ہے، ڈبہ کھول کہ تصویر اس لئے نہیں بنائی کہ کہیں کوئی مانگ ہی نا لے😶🤣اچھا سوری معذرت۔
No comments yet