read.cash Log in
@Parnia more from that month

ہمارے پاکستانی گھرانوں میں جب بھی کوئی بیرون ملک سے واپس آتا ہے تو پوری شد مد کے ساتھ یہ کوشش کی جاتی ہے کہ کسی بھی رشتہ دار کو پتا نا چلے کہ ان کے گھر کوئی آرہا ہے 😹 لیکن پھر بھی سب تک اس بات کی بھنک پڑ جاتی ہے کہ "کوئی آ رہا ہے" اور وہ اپنی فرمائشی پرچیاں واٹس ایپ پر فارورڈ کرنا شروع کر دیتے ہیں😂😂۔ اور سوال یہ ہے کہ۔۔۔رشتے داروں کو یہ بھنک پڑتی کیسے ہے؟؟؟ ...ظاہری سی بات ہے کہ میرے جیسے پیٹ کے ہلکوں کی وجہ سے، جو کہ تقریبا ہر گھر میں ہی موجود ہوتے ہیں🤣🤣۔ بتا دیتے ہیں سب کو کہ دیکھو دیکھو کون آ رہا ہے۔ تو اس بار بھی میں نے بہت کوشش کی کہ ہاضمہ مضبوط رکھوں اور کسی کو نا بتاوءں پر نہیں رہا گیا مجھ سے میرے پیٹ میں درد ہونے لگ جاتی ہے جب بھی کوئی بات کسی کو نا بتا دوں ۔۔۔تو سوچا چلو ادھر بتا دیتی ہوں ادھر کسی کو کیا پتا کہ میں کون ہوں اور میرے باپو جی کون ہیں😅۔ تو سنو سب! میرے پاپا آرہے ہیں گھر واپس پورے تین سال بعد 😋 ۔ خوشی تو بنتی ہے نا۔؟؟؟ میری فرمائشی پرچی تو پہنچ گئی ہے پوری آب و تاب کے ساتھ اب دیکھو کچھ لے کہ بھی آئیں گے یا بس گیڑا دے جائیں گے🤣۔ امید تو اچھے کی ہے۔ اللہ پاک ان کا سفرآسان کرے اور خیروعافیت سے گھر پہنچائے اور ہمارے لئے مزے مزے کی چیزیں لانے کی، تو فیق دے آمین ثم آمین😀۔

No comments yet

Log in to join in Reading is open to everyone. Replying needs an account.