read.cash Log in
@Parnia more from that month

بہترین۔موڈ تھا میرا اور فل مزے کی پوسٹ لکھنے کے موبائل پکڑا تھا اور موضوع بھی ٹاپ کا تھا۔۔۔پر اعتبار تو زندگی کا نہیں ہے موڈ تو پھر بڑی دور کی بات ہے😑😑۔ موبائل پہ ہی کچھ ایسا نظر آ گیا کہ بس ! موڈ فلاپ!۔ اب کچھ لکھنے کو دل نہیں چاہ رہا، کسی کی پوسٹ پہ کمینٹ چھوڑنے کو دل، گردہ،۔پھیپھڑا نہیں چاہ رہا، بس دل چاہ رہا ہےکہ ئکوئی میرے سامنے ہو اور میں اس کا منہ نوچ لوں، اس کے اتنے کھرونڈے ماروں کہ اس کو ساری جنگلی بلیاں بھول جائیں اور یاد رہے تو بس اتنا کہ آئندہ میرے مھتے نا لگے وہ۔ دل چاہ رہا ہے اسے دنیا کہ ایسے کونے میں چھپادوں جہاں اس کو ڈھونڈ نا سکے کوئی اور اس کونے کو تالا لگا کر چابی میں دریا میں پھینک دوں۔نہیں دریا نہیں ٹھیک وہ تو چھوٹا ہوتا ہے وہاں سے چابی کسی کے ہاتھ لگنے کے چانس زیادہ ہیں ایسا کروں گی سمندر میں پھینک دوں گی ۔۔۔شارک کھا جائے گی اور پھر وہ کسی کو نہیں ملے گی ، ہاں یہی ٹھیک رہے گا ! سمندر ٹھیک ہے۔ شب بخیر، آج نا آنا کوئی خوابوں کی دنیا میں میرا موڈ اچھا نہیں ہے کہیں تمھارے اوپر ہی نا نکل جائے سارا غبار 🤣🤣 احتیاط سے ہاں!۔

No comments yet

Log in to join in Reading is open to everyone. Replying needs an account.