read.cash Log in
@Parnia more from that month

تمھارے موبائل پہ نیٹ چل رہا ہے؟؟ ہاں چل رہا ہے، دیکھو ابھی پوسٹ بھی کی ہے میں نے میرے موبائل پہ تو چل نہیں رہا تمھارے سگنلز کدھر سے آ رہے ہیں؟ کیا دماغ چاٹی جا رہی ہو؟ دیکھو تو یہ یوٹیوب کی ویڈیو بھی چل رہی ہے۔ پر میری فیسبک کیوں نہیں چل رہی؟؟اور واٹس ایپ بھی نہیں چل رہا😭۔ کیو نکہ بی بی ان کا چاچا سرور ڈاوءن ہو ا ہوا ہے🤣🤣۔ یار کیا ہی عوام پاگل ہوئی تھی رات جب فیس بک نہیں چل رہی تھی،جیسے ان کی سانس نکلنا محال ہوئی ہو🤧 ۔ مجھے تو خیر نوائز کیش پہ پوسٹس دیکھ کر پتا چل گیا تھا کہ فیس بک والوں کا سرور آدھی چھٹی لے کے کہیں گھومنے چلا گیا ہے پر باقی گھر والے بیچارے۔۔۔۔وائی فائی کا سویچ بار بار نکال نکال کے لگا رہے تھے کہ ہو نا ہو مسئلہ کوئی اسی کے ساتھ ہے😅 ہائے بیچاری وائی فائی۔ فوٹو اپنی نہیں ہے بھائی صاحب، گوگل سے لی ہے اور گوگل نے شاید ٹویٹر سے لی ہے اور ٹویٹر پہ پتا نہیں کس نے ڈالی ہے🤧۔

No comments yet

Log in to join in Reading is open to everyone. Replying needs an account.