شبِ تاریک اک دیا اور میں
شبِ تاریک اک دیا اور میں وہی خوابوں کا سلسلہ اور میں اتنی انجان رہ گزر کا سفر کتنا ویران راستہ اور میں رات بھر ساتھ ساتھ چلتے ہیں تیری یادوں کا قافلہ اور میں ذکر کچھ اس کی چال کا مت چھیڑ مست ہو جائیں گے ہوا اور میں خوب دونوں میں جنگ ہوتی ہے جب مقابل ہوں آئنہ اور میں گڑ گ ڑا کر دعائیں کرتا ہوں جب ہوں تنہا، مرا خدا اور میں کتنے مانوس ہو گئے ہیں ہم گھر کی مہکی ہوئی فضا اور میں
3 comments
Bht umda ap ne words likhe hain diye ki jo tarif ki hai kamal ki hai aur jo poetry likhi hai kamal kr dia ap ne tu words bht zabrdast hain keep it up 👍👍👍👍
Thnx mariyam
Beautiful writeup ❣️