Express مجھے چند دن قبل ایک دوست نے خوف ناک واقعہ سنایا‘ ان کی گلی میں ایک خاندان رہتا ہے‘ خاوند ملک سے باہر محنت مزدوری کرتا ہے‘ بیٹا شادی شدہ ہے لیکن بے روزگار ہے‘ ایک پوتا اور پوتی بھی ہے‘ خاتون بوڑھی اور بیمار تھی‘ وہ برسوں سے شوگر کی مریض تھی لیکن ادویات اور خوراک میں بدپرہیزی کرتی رہتی تھی‘ شوگر بڑھتی چلی گئی یہاں تک کہ وہ ایک رات باتھ روم گئی‘ سلپ ہوئی‘ فرش پر گری اور اس کے کولہے کی ہڈی ٹوٹ گئی۔ بیٹا اور بہو اوپر کی منزل پر سوئے رہے اور ماں ساری رات باتھ روم میں فرش…