read.cash Log in
@Doctor5588 more from that month

!! ایک پرانی تحریر ! ڈاکٹر سلمان کے نام !!!! ڈاکٹرز کوئی بھی شعبہ برا نہیں ہوتا ۔۔۔ ہاں اس میں مجود کالی بھیڑیں اسے بدنام کرتی ہیں ۔۔۔ میڈیکل کا شعبہ جہاں دنیا میں ، مسیحائی کی مثال کے طور پہ پیش کیا جاتا ہے۔۔۔وہیں ہمارے ملک میں قصائی کے طور پہ ۔۔۔ کیوں ؟؟ کچھ تو ہے نا ؟؟ ہماری ساری عوام اس شعبے کو لٹو اور قصائی کہتی ؟؟ مان لیا کچھ لوگ جاہل ہیں ، لیکن سب تو نہیں نا ؟؟ کوئی اگر اس پہ بات کرتا ہے تو بعض اور جاہل ہے ، اور مان بھی لیا جاتا ہے ، کیونکہ جاہل کہنے والا نوے فیصد نمبروں کے ساتھ بات کر رہا ہے ۔۔ لیکن یہ حقیقت ہے ۔۔ ہمارے ہاں مریض اور ڈاکٹر کے درمیان بہت بڑا گیپ ہے۔۔۔ ڈاکٹر کسی کی بات سننا نہیں چاہتے ۔۔ وجہ ؟؟ نوے فیصد ہیں۔۔۔ ان نوے فی صد کی رٹ نے ڈاکٹر کو انسان سے وہ بنا دیا جس میں مریض ان کے نزدیک کچھ نہیں ہوتا ۔۔۔۔۔ پھر نتیجہ کیا ہوتا ، روز ہسپتالوں میں لڑائیاں اور ڈاکٹروں کو تھپڑ ۔۔۔( اگر سمجھ لیا جائے کہ ہم بھی حکومتی ملازم ہیں ، چاہے نوے فیصد لے کے بنے ہیں تو بات کافی سمبھالنی جا سکتئ ) بے حسی کی بہت سی مثالیں اگر ایک عام شخص سے روز سنی جاتی ہیں تو عام شخص تو جاہل ہے ، خراب ہے ، ان پڑھ ہے کہہ کے ٹال دی جاتی ۔۔۔ ڈاکٹر اتنے بے حس نہیں ہوتے ۔۔ لیکن ایک ڈاکٹر کے ساتھ جو کل ہوا ۔۔ اب بہت سے لوگوں کی آنکھیں کھلیں گی ۔۔۔ یہ تو اپنے گولیگ کے ، ایک ڈاکٹر کے ساتھ سلوک ہے جو مریض کے طور پہ آیا تو یہ سب ہوا ، ایک عام شخص کے ساتھ کیا ہوتا ہوگا ،اندازہ لگا لیں ۔۔۔ کرونا کہاں سے کہاں سے پھیل گیا ۔۔۔ لیکن ہمارے ہاں ابھی تک کوئی ماننے کو تیار نہیں ۔۔ کیوں ،؟؟ عوام تو کچھ جاہل ہے ہی ۔۔۔ لیکن کچھ کنٹرو ورشل باتیں سامنے آئیں جن سے عوام کی جاہلانہ تصورات کو تقویت ملی ، کرونا وارڈز میں کچھ ڈاکٹروں کا رویہ ،مریضوں سے دور بھاگنا ، ، مریضوں کے ساتھ سلوک سب نے عوام کو ڈرا دیا ،( سب نہیں ، کچھ ڈاکٹر بہت جان کے ساتھ اپنا فرض ادا کر رہے ہیں ) ، ان سب کی وجہ سے عوام کو لگنے لگا کہ وہاں مارا جا رہا ہے ۔۔۔ بندے قتل ہو رہے۔۔۔ اب جو ڈاکٹر سلمان کے ساتھ ہوا ابتدائی تحقیقات کے مطابق ان کو بھی کرونا کا مریض سمجھ کے کوئی قریب نہیں آ رہا تھا حالانکہ ان کا مرض اور تھا ، میرے ایک جاننے سئنیر ڈاکٹر ، جب کرونا کا شکار ہوئے تو وہ کچھ دن ہوسپٹل رہے لیکن اپنی بیوی کو لے خود کو گھر میں ہی پھر آئسولیٹ کر لیا ، ، گھر پہ علاج کی وجہ پوچھی تو انھوں نے بھی ڈاکٹروں کا عجیب رویہ ہی بتایا ( اس کا میں چشم دید گواہ ہوں) ایسے دو چار مریضوں سے ذاتی طور پہ پوچھ چکا ہوں ۔۔ ایک نے بہت تعریف بھی کی ۔۔ لیکن کہتا بھائی بڑے ڈاکٹر قریب بھی نہیں آتے ، صرف پیرا میڈیکس نرسز اور ایچ اوز وغیرہ سب کر رہے ، ۔۔۔ بات کرنے کا مقصد ڈاکٹر کو غلط کہنا نہیں ہے ، غلط کو غلط کہنا ہے ۔۔ رویوں کو بدلنا ہے۔۔۔ اس میں سے نکلنا ہے۔۔ مریض کے لیول پہ آنے کی اشد ضرورت ہے پیسہ پھر بھی آئے گا۔۔ لیکن دیکھیں مریض اور اس کے لواحقین اس وقت بڑی عجیب ترس زدہ حالت میں ہوتے ہیں جب وہ آپ کے پاس آتے ہیں ،بے بس لاچار ، ، اوپر سے ڈاکٹرز کا رویہ ان کو اور خراب کرتا ہے ، پھر ان کو لگتا ان کے ساتھ ظلم ہوا ہے۔۔۔ان کو لگتا کہ ڈاکٹروں نے مارا ان کا مریض ۔۔ کچھ عوام بھی غلط ہے ، لیکن ساری غلطی ان کی نہیں ڈاکٹروں کا رویہ بھی اتنا ٹھیک نہیں ہوتا ۔۔۔ بس روئیے بدلنے کی دیر ہے۔۔۔پھر ہمارے ہاں بھی ڈاکٹری مسیحائی شعبہ کہلائے گا۔۔۔ ⁦✍️⁩ عمیر بلوچ

No comments yet

Log in to join in Reading is open to everyone. Replying needs an account.