"میں اب کسی سے پیار نہیں کرنا چاہتی اماں۔ مجھے لگتا ہے جس سے بھی میں پیار کرتی ہوں، وہ مجھ سے چھن جاتا ہے.. وہ چیز میرے پاس نہیں رہتی۔ تو پھر کیوں اس تکلیف سے گزروں میں بار بار، کیوں زندگی میں ایسے رشتے رکھوں جن سے بچھڑنا مجھے اتنی تکلیف دے؟ بار بار پیار کروں... بار بار گنوا دوں... میں اب اس تکلیف سے نہیں گزر سکتی..." "تو یہ نہیں کر سکتی، یہ کوئی انسان بھی نہیں کر سکتا کہ اپنوں کو اس لئے چھوڑ دے تاکہ ان کے بچھڑنے کی تکلیف سے بچ جائے۔ ایک ایک کر کے بچھڑ رہے ہیں تو درد جھیل نہیں پارہی۔ سب کو اکھٹا چھوڑ کر درد جھیل لے گی؟" عمیرہ احمد ( آب حیات )
Log in to join in Reading is open to everyone. Replying needs an account.
No comments yet