بیچارے لڑکے !!!۔۔ چند دن پہلے "بیچاری لڑکیاں" کے نام سے پوسٹ کی تو سب لڑکیاں جیسے نیند سے اٹھ گئیں ہوں اور ایسے لگتا تھا میں نے واقعی میں کوئی گناہ کر دیا ہو۔ خیر ہم لڑکے بھی کم بیچارے نہیں ہیں ۔ذرا وقت ہو تو ملاحظہ کریں ۔ بات کرتے ہیں لڑکوں کی خوبصورتی پہ جو سارا سال ایک جیسی نہیں رہتی۔ لڑکیاں تو سارا سال ایک جیسی ہی رہتی ہیں ہاائےے بیچاریاں ۔ جو کلی ہے وہ کالی ہی رہے گی ، جو چٹی ہے وہ چٹی ہی رہے گی لیکن ہم لڑکے ایسے نہیں ہوتے ۔ ہماراے سیزنز چلتے ہیں ۔ ایک سیزن آتا ہے کہ ہم اتنے پیارے ہو جاتے ہیں کہ محلے کی نسرین تو کیا کلاس کی کرش بھی لائین مارنے سے نہ رکے ۔ اگر ہم کوشش کریں تو بالی وڈ کی "کترینہ کپور" کو بھی اپنے جال میں پھنسا لیں ۔(کسی کو بدنام کرنا مقصود نہی تھا )۔ لیکن رکئے ، ایک سیزن اور بھی ہے ۔ اس سیزن میں ہم لڑکے بیچارے اتنے کالے ہو جاتے ہیں کہ گھر آئی بھکارن بھی لائین نہیں دیتی الٹا ہمیں ہی آفر دے کے جاتی ہے " توں تاں ساڈے جھیاں ایں۔ آ کٹھے پنوں" ۔ (تم تو ہمارے جیسے ہو، آ جاو اکٹھے بھیک مانگتے ہیں ) بندہ سوچنے لگ جاتا ہے کہ سرف کھائے یا ابھی نمازیں پڑھ کے ثواب کمائےےتاکہ آئیندہ کے لئے ایسی صورتحال ہو تو پہلے سے ہی تیارررہے ۔ ۔م ✍️عمیر بلوچ
No comments yet